شہر میں موسمی بیماریوں کا زور ، ایمبولینس بند پڑی ، صفائی و پانی سپلائی نظام متاثر ، کمشنر راج میں بھی سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیںعوامی نمائندوں کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنے والی سیاسی جماعتیں اور عوام میونسپل کمشنر سے بازپرس کب کریں گے؟مالیگاؤں : 19 اگست ( بیباک نیوز اپڈیٹ )میونسپل کارپوریشن میں ۱۵؍ جون کے بعد سے براجمان ایڈمنسٹریٹر کے طور پر میونسپل کمشنر نے صرف اوّل روز میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جس کی ہم نے انہی صفحات پر شہریان کی جانب سے سراہنا بھی کی تھی لیکن گزرتے اوقات کمشنر کی غفلت انتہا کو پہنچ چکی ہے اس لئے کہ شہر بھر میں وبائی امراض کا زور ہے، بخار، ٹائیفائڈ اور دیگر موسمی بیماریوں سے عوام پریشان ہیں، لیکن کارپوریشن کمشنر سہولیات فراہم کرنے سے صرف نظر کئے ہوئے ہیں ۔اس لئے یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ کمشنر راج میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے ۔چھ لاکھ سے زائد آبادی والے اس شہر میں میونسپل کارپوریشن کے زیر نگرانی جاری اسپتالوں میں صرف چار ایمبولینس موجود ہے ، جس میں سے دو ایمبولینس گزشتہ دو ماہ سے خستہ حال ہو چکی ہے اور دو ایمبولینس میں سے ایک ڈیلیوری کے ایمرجنسی کے مریض کے لئے تو دوسری شہر سے بیرون شہر جانے کے لئے مختص کی گئی ہے ۔ شہر میں 67% سےز ائد غریب عوام آباد ہے اور انہیں علاج و معالجہ کے لئے ہر دن بیرونِ شہر جانا پڑتا ہے ۔ لاکھوں کی آبادی میں روزانہ کم سے کم دس سے بارہ مریض بیرونِ شہر کا رُخ اختیا رکرتے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کی زیرنگرانی چلنے والے دواخانوں میں ایمبولینس نہ ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ پرائیویٹ ایمبولینس کا کرایہ ، غریبوں کی استطاعت کے باہر ہے ، اس ضمن میں نمائندہ نے خود ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے سے گفتگو کی تب بھی موصوف نے یہی کہا کہ پانچ ایمبولینس میں سے دو خراب ہے انہیں جلد ہی بنا لیا جائے گا لیکن اب تک وہ خراب ہی ہے ۔اس کے علاوہ علی اکبر اسپتال کو مکمل بند کردیا گیا ہے ، یہاں بھی ایمبولینس نہ ہونے سے ہزاروں کی آبادی والے اس علاقے میں مریضوں کو شدید تکلیف ہورہی ہے اور کمشنر اس جانب توجہ دینے سے قاصر ہیں ، اس کے علاوہ شہر میں جگہ جگہ گندگی ہونا اور صاف صفائی نہ ہونے سے تعفن خیز ماحول سے شہریان بیزار ہو چکے ہیں ۔ جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو نہیں ہورہا ہے اور کمشنر خوابِ غفلت میں کھوئے ہوئے ہیں۔اسی طرح عین محرم کے موقع پر پانی سپلائی نظام متاثر ہوا اور تقریباً دیڑھ روز تک فراہمی آب میں رخنہ اندازی حائل رہی اس کے بعد اس نظام کو درست کیا گیا ۔ غرضیکہ میونسپل ایڈمنسٹریٹر کا اپنے ملازمین اور شہری مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں حل کرنے کے لیے وہ سنجیدہ ہیں ، اگر یہی سب واقعات عوامی نمائندوں کے دور اقتدار ہوتا ہے تو سیاسی پارٹیاں اور عوام اخبارات میںا ور سوشل میڈیا پر کارپوریشن کے خلاف خوب تحریریں ارسال فرماتے ہیں اور وقت پڑنے پر کارپوریشن پر دھرنا و احتجاج بھی کرتے ہیں ۔ اب ایسی حالت میں عوام خاموش کیوں ہے ؟ سیاسی پارٹیاں بھی کیوں ایڈمنسٹریٹر سے کام نہیں کروا رہی ہیں ؟ یہ عوامی سوال گردش کررہا ہے ۔
ووٹرس کو لسٹ میں اپنے نام تلاش کرنے کیلئے کارپوریشن نے کیا QR کوڈ کا انتظام، عوام فائدہ اٹھائیں
ووٹرس کو لسٹ میں اپنے نام تلاش کرنے کیلئے کارپوریشن نے کیا QR کوڈ کا انتظام، عوام فائدہ اٹھائیں مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق، مہاراشٹر میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سمیت تمام میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کا عمل جاری ہے۔ اس تناظر میں ووٹرز کو صحیح وقت پر ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے کے لیے پریشانی نہ اٹھانی پڑے، بلکہ انہیں راحت کس طرح پہنچائی جائے اس کیلئے مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن نے QR کوڈ سسٹم دستیاب کرایا ہے۔ عوام مذکورہ کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے اس میں ضروری درست اور صحیح معلومات بھرنے کے بعد انہیں پولنگ سٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل ہو جائیں گی جہاں ان کا ووٹ ڈالا جائے گا اور اس کے سیریل نمبر کے ساتھ ان کی ووٹر لسٹ بھی موجود ہو گی۔ چیف الیکشن آفیسر اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور ووٹر لسٹ میں اپنا نام تلاش کرنے کے لیے دیگر پریشانی سے گریز کریں اور کارپوریشن کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔اس طرح کی پریس ریلیز کارپوریشن کمشنر و چیف...



0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com