ہندوستان کی رونق ہمارے اسلاف کی تعمیرات سے برقرار ہے ، یومِ آزادی کے پر بہار موقع پر مولانا سید محمد امین القادری کا فکر انگیز خطاب
مالیگاؤں :- (پریس ریلیز) 15/ اگست 2022ء بروز پیر صبح 8 بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کے گراؤنڈ پر رسم پرچم کشائی کے بعد مولانا سید محمد امین القادری صاحب (چیئرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں) نے حاضرین اور بچوں کے روبرو فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان کی خوبصورتی ہمارے اسلاف کے تعمیری کاموں سے ہے اسلاف نے ملک کو بے شمار عمارتیں عطاء کئے ہیں جو صدیوں سے اس ملک کی شان و شوکت کہلا رہیں ہیں جس کی وجہ سے ملک ہندوستان کی شان و شوکت دوبالا ہے ہمیں ہمارے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کے لئے اپنی خدمت پیش کرنا ہےـ ملک پر بوجھ نا بنیں بلکہ کے ملک کے بوجھ کو اپنے کاندھوں پر اٹھائیں تعلیمی، معاشی، تجارتی، فلاحی طبی محاذ پر محنت کریں حالات کیسے بھی ہوں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اپنی سوچ و فکر کو محدود نا رکھیں دوسروں کی مدد و اعانت کا جذبہ اپنے دل میں قائم رکھیں۔
آپ کے صدارتی خطبہ سے قبل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج کے زیرِ تعلیم طلباء و طالبات نے قومی یکجہتی، اخوت بھائی چارگی، حب الوطنی سے سرشار نظم، گیت، اور تقاریر پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو مہو لیاـ اس تقریب میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی دینی اور عصری تعلیم میں بیش بہا خدمتوں کا اعتراف کرتے ہوئے حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں کے ٹیچنگ اسٹاف کی جانب سے محمد جمیل رضوی (جنرل سیکرٹری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج) و سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اینڈ جونیئر کالج) کے ہاتھوں سے گلدستہ اور ٹرافی پیش کی گئی۔
اسٹیج پر علمائے کرام، سادات کرام معززین شہر کے علاوہ مولانا حافظ مقصود اشرف، علامہ حافظ غفران اشرفی، قاری نور محمد رضوی، محمد نعیم نوری، قاری عبد السلام قادری، حاجی سلیم سیٹھ، سید فاروق نوری، ڈاکٹر کیفُ الوری، ڈاکٹر احسان خان قادری و دیگر معزز مہمانان موجود تھے 75 واں یومِ آزادی ہند کی مناسبت اسکول کی در و دیوار کو مختلف روغ و روغن سے سجایا گیا دعا کے بعد حاضرین میں شرینی تقسیم کی گئی اور تقریب کا باقاعدہ اختتام ہواـ۔رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں(شعبۂ نشر و اشاعت)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com