نیتش کمار بنے آٹھویں بار وزیر اعلیٰ ، تیجسوی یادو نے نائب وزیر اعلیٰ کا حلف لیا، بہار میں پانچ پارٹیوں کا عظیم سیاسی اتحاد کامیاب
لوک سبھا چناؤ میں بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنے سیکولر پارٹیوں کو اتحاد قائم کرنا ہوگا : نتیش کمار
پٹنہ : 10 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک بھر میں اقتدار کے زعم میں قائم بھارتیہ جنتا پارٹی کو اب بہار میں بڑا جھٹکا لگا ہے ۔بہارمیں عظیم اتحاد کی نئی حکومت میں نتیش کمار نے آج آٹھویں بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ تیجسوی یادو نے دوسری بار بہار کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
گورنر پھگو چوہان نے انہیں حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی نتیش کمار نے بہار سمیت ملک بھر میں سب سے زیادہ بار وزیر اعلیٰ بننے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
لالویادو کی اہلیہ رابڑی دیوی، تیجسوی یادو کی اہلیہ راج شری اوربھائی تیج پرتاپ نے حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ ان کے علاوہ مہا گٹھ بندھن کے تمام ایم ایل اےاوردیگر قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کو گورنر پھگو چوہان نے انہیں مبارکباد دی۔
تیجسوی نے حلف لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو گلے لگایا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے دیگر وزراء کے حلف لینے کی تاریخ طے کرنے کی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے متحد ہونے کی اپیل کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com