موسم ندی پر تعمیر فرشی پل پر توازن کھو دینے سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد میں ندی میں ڈوب گئے


موسم ندی پر تعمیر فرشی پل پر توازن کھو دینے سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد میں ندی میں ڈوب گئے، تلاش جاری 

 

گاڑی نمبر 5552 پٹھان ناظم خان کے نام رجسٹرڈ ، پتہ لگانے پولس کی اپیل ، فائر فائٹر شکیل تیراک اور قلعہ تیراک گروپ سرچ آپریشن میں سرگرم 





مالیگاؤں : 10 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج دوپہر تقریبا دو سے ڈھائی بجے کے درمیان میں دو نوجوان بذریعہ موٹر سائیکل شری رام نگر میں موسم ندی پر واقع فرشی پل سے گزر رہے تھے کے اسی دوران مخالف سمت سے آرہی ٹرک دیکھ کر موٹر سائیکل سوار نے بریک لگایا کہ اسی درمیان ان دونوں افراد کا توازن بگڑ گیا جس کے سبب دونوں افراد موٹر سائیکل سمیت پل کے نیچے گر گئے۔


اس ضمن میں سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے تفصیلات دی ۔وہیں اس حادثے کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ کے انچارج سنجئے پوار اور شکیل تیراک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع واردات پر پہونچ کر دونوں افراد کی تلاش کرنے کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔اسی کیساتھ اس کام میں قلعہ تیراک گروپ بھی سرگرم عمل ہے ۔دونوں افراد کی تلاش جاری ہے ۔یہ خبر بھی موصول ہوئی ہیں کہ پلاٹینم بجاج کمپنی کی موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا گیا ہے جسکا نمبر 5552 بتایا گیا ۔اس نمبر کو ٹریس کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس گاڑی کے مالک گالنہ سے تعلق رکھنے والے پٹھان ناظم خان ہے ۔اس گاڑی کو رمضان پورہ پولس انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لیا اور اپیل کی ہے کہ گاڑی جس کسی فرد کی ہوگی انکے رشتہ دار رابطہ کریں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے