مالیگاؤں سمیت 9 کارپوریشنوں میں آج ہونے والی ریزرویشن قرعہ اندازی ملتوی ، چار کے پینل سسٹم فیصلے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے لیا اہم فیصلہ


مالیگاؤں سمیت 9 کارپوریشنوں میں آج ہونے والی ریزرویشن قرعہ اندازی ملتوی ، چار کے پینل سسٹم فیصلے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے لیا اہم فیصلہ 




ممبئی : 5 اگست(بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی نو میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کیلئے ہونے والے وارڈوں کے ریزرویشن کو آج ریاستی الیکشن کمیشن نے ملتوی کردیا ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے پیش نظر آج 5 اگست کو ہونے والی ریزرویشن قرعہ اندازی کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

 ان نو کارپوریشنوں میں مالیگاؤں، اورنگ آباد ، لاتور ، پربھنی ، چندر پور ، بھیونڈی - نظام پور ، پنویل ، میرا - بھائیندر اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لیے سیٹوں کا ریزرویشن کیا جا نا تھا۔ تاہم، ریاستی حکومت کی جانب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے تناظر میں نو میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے لیے یزرویشن کو معطل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریاستی حکومت نے کابینہ میں اس ضمن میں فیصلہ لیا تھا کہ وارڈوں کی تشکیل چار کے پینل سسٹم سے ہوگی اور سابقہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے کے تین کے پینل سسٹم کو منسوخ کردیا ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے