ماں نے چائے میں زہر دیکر اپنے تینوں بچوں کو قتل کردیا اور کوئی غم بھی نہیں ، ظالم ماں گرفتار
لکھنؤ : 16 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتر پردیش کے غازی پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔جہاں ایک ماں نے اپنے 3 بچوں کو زہر دے دیا۔ اس میں تینوں بچوں کی موت واقع ہو گئی ہے ۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہے۔ یہ معاملہ سہوال تھانے کی حدود میں دھڑنی بھنمل رائے گاؤں کا ہے۔
ملزمہ خاتون سنیتا دیوی ریوتی پور تھانہ سیت ڈیم کی رہنے والی ہے۔ اس کے چار بچے ہیں۔ رکھشا بندھن کے دن وہ اپنے بچوں کے ساتھ دھانی بھنمل رائے گاؤں میں اپنی ماں کے گھر آئی تھی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ پیر کے روز خاتون کا اپنے شوہر سے موبائل فون پر جھگڑا ہوا۔ اس سے خاتون ناراض ہوگئی اور اس نے سہ پہر 4 بجے چائے میں زہر ملا کر اپنے دو بیٹوں ہمانشو (11)، پریانشو (8) اور بیٹی سپریا (7) کو قتل کردیا۔
بچوں کی حالت خراب ہونے لگی تو خاتون نے اس کی اطلاع دی۔ پھر اہل خانہ بچوں کو لے کر ضلع اسپتال پہنچے۔ پیوش کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ہمانشو اور سپریا کی حالت تشویشناک تھی اور انہیں وارانسی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا ۔
گھر والوں نے بتایا کہ ہمانشو کی بھی وارانسی پہنچتے ہی موت ہوگئی۔ سوپریہ کی بھی پیر کی دیر رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ گاؤں کے لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ ملزم خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم خاتون کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بات کا غم نہیں ہے۔ اس کا اپنے سسرال والوں سے موبائل فون پر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد اس نے 3 بچوں کو چائے میں زہر دے دیا۔ سب سے چھوٹا بیٹا شیرو پڑوس کے گھر کھیلنے گیا جس وہ بچ گیا ورنہ وہ بھی مارا جاتا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com