چالیس 40 گاڑیوں کا قافلہ لیکر جالنہ میں پھر داخل ہوئے جی ایس ٹی محکمہ کے آفیسران کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ، کئی تاجروں میں خوف کا ماحول



چالیس 40 گاڑیوں کا قافلہ لیکر جالنہ میں پھر داخل ہوئے جی ایس ٹی محکمہ کے آفیسران 


 کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ، کئی تاجروں میں خوف کا ماحول 




جالنہ : 24 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) محکمہ جی ایس ٹی کی ایک ٹیم نے آج جالنہ میں انڈسٹریل علاقے میں چھاپہ مارا۔ یہ جانکاری سامنے آئی ہے کہ جی ایس ٹی ٹیم نے 2 سے 3 اسٹیل کمپنیوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ جالنہ میں پچھلے کچھ دنوں سے محکمہ انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے چھاپہ ماری جاری ہیں۔ جس کی وجہ سے جالنہ کے تاجروں کی رات کی نیندیں اڑ گئیں۔ اب آج پھر 40 کاریں شہر میں داخل ہوئی ہیں اور تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

 جی ایس ٹی محکمہ کی تقریباً 40 کاروں کا ایک قافلہ آج دوپہر کے قریب انڈسٹریل علاقے میں داخل ہوا۔ محکمہ کے آفیسران نے بیک وقت تین اسٹیل کمپنیوں میں حاضری لگائی۔ معلومات سامنے آرہی ہیں کہ چھاپے کے دوران جی ایس ٹی محکمہ کے اہلکاروں نے اہم دستاویزات کی جانچ کرتے ہوئے کمپنیوں کی تلاشی لی۔


خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے جالنہ، اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ میں انکم ٹیکس اوت جی ایس ٹی محکمہ کے آفیسران کی چھاپہ ماری جاری ہے اور اس سلسلے میں تقریباً 390 کروڑ روپے ضبط کئے گئے ہیں ۔یہ چھاپہ ماری اسٹیل کمپنیوں، زمین کے تاجروں اور دھنا سیٹھوں کے آفس اور مکانوں پر کئے گئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے