سوند گاؤں پھاٹہ پر دلخراش سڑک حادثہ ، کنٹینر کی ٹکّر سے بھائی بہن زخمی ، 3 سالہ معصوم سیّد انس کی موت


سوند گاؤں پھاٹہ پر دلخراش سڑک حادثہ ، کنٹینر کی ٹکّر سے بھائی  بہن زخمی ، 3 سالہ معصوم سیّد انس کی موت 



مالیگاؤں : 10 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے نمبر 3 پر مالیگاؤں میں واقع سوند گاؤں پھاٹہ کے پاس آج شام تقریباً 4 بجے کے ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک 3 سالہ معصوم بچے کے موت واقع ہوگئی۔


 تفصیلات کے مطابق رونق آباد کے شمس الدین بھائی  نے بتایا کہ شام 4 بجے کے درمیان سوند گاؤں پھاٹے پر 25 سالہ اظہر علی یعقوب علی ساکن مالدہ شیوار اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ موٹر سائیکل پر راستہ عبور کرنے کے لئے بریکر کے پاس ٹرک گزرنے کا انتظار کرتے ہوئے کھڑا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آرہے تیز رفتار کنٹینر RJ 11 GB 8461 نے انھیں زور دار ٹکّر دے ماری ۔ جس کے سبب اظہر علی انکی بہن اور تین سالہ بھانجہ سید انس شدید زخمی ہوگئے ۔

اس حادثے میں زخمیوں کو بغرض علاج لائف لائن اسپتال میں داخل کیا گیا۔یہاں  تشخیص کے بعد تین سالہ معصوم سیّد انس سیّد توفیق کو  ڈاکٹر نے مردہ قرار دیا ۔

اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر کنٹینر کو ضبط کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ متوفی سیّد انس کی تدفین مہاراشٹر سائزنگ کے پاس گلی نمبر 1 عائشہ نگر سے رات 10 بجے عائشہ نگر قبرستان میں  عمل میں آئے گی ۔ مزید تحقیقات پوار واڑی پولس اسٹیشن کے کانسٹبل مورے کررہے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے