(بھارت کا نقشہ، فائل فوٹو)
نریندر دابھولکر کی یاد میں 20 اگست کو 'نفرتوں بھارت چھوڑو - بھارت چھوڑو' عنوان پر خاموش ریلی ، اندھ شردھا تنظیم اور سیکولر پارٹیوں کی جانب سے اپیل
ہمارے ملک بھارت کے اندر نفرت اور تعصب کی فضاء تیار کی جا رہی ہے۔ ملک کی لوگوں کے اندر نفرت اور تعصب بھرا جا رہا ہے۔ مذہب، ذات پات، ثقافتی سماجی سیاسی نظریاتی ہر جگہ نفرت پیدا کی جا رہی ہے۔ اسی نفرتوں کی وجہ سے شہید ڈاکٹر نریندر دابھولکر، شہید کامریڈ گوند پانسرے، شہید پروفیسر گلبرگی، شہید گوری لنکیس، شہید پہلو خان وغیرہ انگنت لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ اسی نفرتوں کے خلاف مالیگاؤں شہر میں ایک خاموش ریلی " نفرتوں بھارت چھوڑو- بھارت جوڑو کے عنوان سے نکالی جائیگی۔
9 اگست 1942 کو گاندھی جی نے انگریزوں بھارت چھوڑو لکا نعرہ دیا تھا۔ اسی طرز پر 20 اگست کو شہید نریندر دابھولکر کے شہادت دن کے موقع پر نفرتوں کے خلاف " نفرتوں بھارت چھوڑو" کے عنوان سے ایک خاموش ریلی نکالی جائیگی۔
یاد رہے کی 20 اگست 2013 کو ڈاکٹر نریندر دابھولکر کو پونہ شہر کے اندر گولی مار کر ان کو شہید کردیا تھا۔ اندھ شردھا اور کالا جادو کے خلاف وہ مسلسل سرگرم رہے تحریک چلاتے رہے۔ اور مہاراشٹر سرکار کے اوپر مسلسل دباؤ بناتے رہے۔ سرکار اندھ شردھا اور کالا جادو کے خلاف قانون بنانے پر مجبور ہوئی۔ اور اس کے لیئے نریندر دابھولکر کو اپنی جان کی قربانی دینی پڑی۔
شہید ڈاکٹر نریندر دابھولکر کو یاد کرتے ہوۓ۔ اُن کے شہادت دن 20 اگست 2022 بروز سنیچر کو صبح 7:30 بجے ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ سے ایکتماتا چوک تک خاموش مورچہ روانہ ہوگا۔ اس خاموش مورچہ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ ترقی پسند، جمہوری و انصاف پسند عوام ضرور بہ ضرور شرکت کریں۔ نفرتوں کے خلاف اس لڑائی میں حصہ دار بنے خود بھی شرکت کریں۔ اور دوست احباب کو بھی ساتھ لائیں۔
اس طرح کی اپیل " ہم بھارت کے لوگ" اندھ شردھا نرمولن سمیتی و مختلف سیکولر تنظیموں کی طرف کامریڈ فیضان انصاری نے بغرض اشاعت روانہ کی ہے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com