بالآخر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہوئی بیدار ، جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیلئے کمشنر نے کیا خصوصی مہم کا آغاز
عوام اپنے علاقے میں دوا کے چھڑکاؤ کیلئے محکمہ صحت و صفائی کے آفیسران سے رابطہ کریں
مالیگاؤں : 19 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر میں موسمی بیماریوں اور تعفن خیز ماحول و مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے شہریان کی زندگی اجیرن سی بن گئی ہیں دواخانوں میں مریضوں کا ہجوم نظر آرہا ہے ایسے میں ہم نے انہیں صفحات پر عوامی نمائندوں اور عوام کو مخاطب کر کمشنر کو بیدار کرنے کیلئے بیباک میں آج ہی تحریر شائع کی ۔جس کارپوریشن سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کی رہنمائی میں 19 اگست 2022 سے میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔قابل مبارکباد ہیں مالیگاؤں کارپوریشن کہ انہوں نے بروقت عوامی مسائل کو سمجھا اور عمل کرنے کا فیصلہ کیا ۔
اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن آفیسر پکنج سونونے نے میونسپل کمشنر کے توسط سے جو پریسیڈنٹ ریلیز جاری کی ہے اسکے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ صبح سویرے مالیگاؤں شہریان کی شکایت کے مطابق اور کچھ سماجی تنظیموں اور رضاکارانہ تنظیموں کے مطالبے پر میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت و صفائی کی جانب سے مچھروں سے بچنے کے لیے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے خصوصی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
میونسپل کارپوریشن کے کام کاج کے دن وارڈ کمیٹی نمبر 01 میں 19 اگست سے 20 اگست تک ، وارڈ کمیٹی نمبر 02 میں 21 اگست سے 22 اگست ، وارڈ نمبر 03 میں 23 اگست سے 24 اگست تک 2022 اور وارڈ نمبر 04 میں 25 اگست سے 26 اگست 2022 تک پورے مالیگاؤں شہر میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ اگر کسی وجہ سے پورا وارڈ جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کیے بغیر رہ گیا تو اس وارڈ میں چھڑکاؤ کیا جائے گا بقیہ کسی اور جگہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ عوام اپنے اپنے علاقے میں چھڑکاؤ کرنے کی درخواست ذیل کے نمبر پر روانہ کریں۔ 1) انیل پارکھے، اسسٹنٹ کمشنر (سینیٹیشن) موبائل نمبر 9421607674، 2) اقبل احمد جان محمد، چیف سینی ٹیشن انسپکٹر موبائل نمبر 7378423877، کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بھل چندر گوساوی نے مذکورہ موبائل نمبر پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com