آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر کیلئے 16 کروڑ روپے مختص ، فوری مرمت کیلئے ٹھیکہ دار کو کارپوریشن کا حکمنامہ جمعہ سے مرمت کا آغاز ، آصف شیخ سے احتجاج ملتوی کرنے کمشنر کی اپیل



آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر کیلئے 16 کروڑ روپے مختص ، فوری مرمت کیلئے ٹھیکہ دار کو کارپوریشن کا حکمنامہ 


جمعہ سے مرمت کا آغاز  ، آصف شیخ سے احتجاج ملتوی کرنے کمشنر کی اپیل 



 آگرہ روڈ کی تعمیر پر گہری نظر ، کمشنر کے مکتوب کے بعد این سی پی کا احتجاج ملتوی :آصف شیخ





مالیگاؤں : 25 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے آگرہ روڈ فیز تھری کی سمینٹ کانکریٹ تعمیر کے لیے این سی پی کے صدر آصف کی جانب سے کئے گئے مطالبہ و دھرنا اندولن کے انتباہ کے حوالے سے وضاحت دی جاتی ہے کہ فاران ہاسپٹل سے درےگاؤں عبدالمطلب پیٹرول پمپ تک آگرہ روڈ کی تعمیر کیلئے مالیاتی سال 2022-23 کے بجٹ میں 16 کروڑ فراہم کیے گئے ہیں۔ اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی نے آصف شیخ رشید کو دیا ہے ۔


مکتوب میں درج تفصیلات کے مطابق کمشنر نے کہا کہ قانون کے مطابق مذکورہ کام فوری طور پر ای ٹینڈر طلب کرتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیوی کے ملہ سے آواڑی نالہ پل تک خستہ حال آگرہ روڈ  کی سر دست فوری مرمت مروم کھڑی سے کی جائے گی ۔ تاکہ راہگیروں کو وقتی طور پر راحت مل سکے ۔اسکے لئے بروز جمعہ 26 اگست سے مذکورہ سڑک کی مرمت کیلئے درکار تعمیراتی سامان جیسے کھڑی، پتھر اور مروم وغیرہ ٹھیکہ دار دار کو مذکورہ روڈ پر دستیاب کرانے کے حوالے سے ہدایات دے دی گئی ہیں۔ 


 اور اس کے مطابق آگرہ روڈ کی سر دست مرمت کیلئے ٹھیکیدار کو فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر و و ایڈمنسٹریٹر نے آصف شیخ رشید سے درخواست کی ہے کہ آپ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے کسی بھی قسم کی ایجی ٹیشن نہ کریں اور میونسپل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ 

اس مکتوب کے ملتے ہی آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران ،ورکروں اور عوام کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے خاطرخواہ جواب اور آگرہ روڈ کی فوری طور پر مرمت کیلئے آج سے کارروائی شروع ہورہی ہیں لہذا جمعہ کو ہونے والا این سی پی کا احتجاج ملتوی کیا جاتا ہے اور آگرہ روڈ کی تعمیر پر مکمل نظر رکھی جارہی ہیں اگر عوامی مفاد میں کام نہ کیا گیا تو آئندہ دھرنے اندولن کا اعلان کیا جائے گا ۔اس لئے کل کا ہونے والا این سی پی کا احتجاج ملتوی کیا جاتا ہے اس بات کو نوٹ کیا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے