تعمیری سیاست مالیگاؤں کی ترقی کا ضامن ، زبانی جمع خرچ سے پرے ہم نے عوام کی توقعات کے مطابق تعمیری کاموں کو انجام دیئے
ملن بیکری سے جنتا کالونی تک 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا آصف شیخ کے ہاتھوں سنگ بنیاد ، عوام نے دعاؤں سے نوازا
مالیگاؤں : 25 اگست (پریس ریلیز) تعمیری سیاست مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کا ضامن ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی کروڑوں روپے کے تعمیری کاموں کو انجام دیا ۔اور آج شہر میں ایم ایل اے کے کی جانب سے کوئی تعمیری کام نہیں ہوئے اسکے برعکس ہم نے زبانی جمع خرچ سے اوپر اٹھ کر عوامی کاموں کا انجام دے رہے ہیں ۔ ہم نے عوام کی توقعات کے مطابق تعمیری کاموں کو انجام دیئے، اسطرح کے جملوں کا اظہار آج جمعہ کے موقع پر آصف شیخ رشید کے ہاتھوں دیانہ میں ملن بیکری سے جنتا کالونی تک 60 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر نو کا آغاز آصف شیخ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ مالیگاؤں شہر ترقی چاہتا ہے ۔اب عوام سمجھدار ہوچکے ہیں ۔اب عوام گمراہ کن سیاست کے دھوکہ میں نہیں آنے والے ۔ہم شیخ رشید کی سرپرستی میں مالیگاؤں شہر کو مزید تعمیر و ترقی کی جانب لے جارہے ہیں ۔اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے مہا وکاس اگھاڑی سرکار سے مالیگاؤں کی ترقی کیلئے مختلف علاقوں کے روڈ وغیرہ کی تعمیر کیلئے تقریباً 30 سے چالیس لاکھ روپے فنڈ منظور کروایا اور اسکے تعمیری کام آج شہر میں جاری ہیں ۔اس موقع پر دیانہ شیوار کی سرکردہ شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔یہاں عوام نے شیخ آصف کو روڈ کی تعمیر پر دعاؤں سے نوازا ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔bebaakurduweekly@gmail.com
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com