سرکاری ملازمین کیلئے "آٹھواں ہے کمیشن" یا " آٹومیٹک پے ریویژن سسٹم" مرکزی وزارت خزانہ کے زیر غور ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان


سرکاری ملازمین کیلئے "آٹھواں ہے کمیشن" یا " آٹومیٹک پے ریویژن سسٹم" مرکزی وزارت خزانہ کے زیر غور ، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا امکان 





نئی دہلی :20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سرکاری ملازمین  کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ سرکاری ملازمین کے لیے 8 واں پے کمیشن نافذ ہونے کی سرگرمیاں جاری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ 

ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے باوجود اب بھی بعض ملازمین کو کم تنخواہ ملنے کی شکایات برقرار ہیں۔  ان شکایات کو اب دور کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ چرچا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو لے کر جلد ہی بڑا فیصلہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔  

مرکزی ملازمین کے لیے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات پورے ملک میں نافذ ہیں اور ملازمین بھی اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔  تاہم، بہت سے ملازمین کو شکایات ہیں۔ ملازمین کی یونینوں نے  تیاری کرلی ہیں کہ آیا تنخواہ بڑھانے یا آٹھواں پے کمیشن لانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ فی الحال کم از کم تنخواہ کی حد 18 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میں انکریمنٹس میں فٹمنٹ فیکٹر کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ فی الحال یہ عنصر 2.57 گنا ہے۔ حالانکہ 7ویں پے کمیشن نے اسے 3.68 گنا رکھنے کی سفارش کی ہے۔  اگر ایسا ہوتا ہے تو ملازمین کی کم از کم اجرت 18 ہزار روپے سے بڑھ کر 26 ہزار روپے ہو جائے گی۔ اسطرح کا کہنا مرکزی ملازمین کی یونینوں کا ہے۔
ساتویں پے کمیشن کے بعد کوئی نیا پے کمیشن نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے حکومت ایسا نظام نافذ کرنے جا رہی ہے، جس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خود بخود اضافہ ہو جائے گا۔  یہ ایک 'آٹومیٹک پے ریویژن سسٹم' ہو سکتا ہے، جس میں اگر مہنگائی الاؤنس یعنی ڈی اے 50 فیصد سے زیادہ ہے، تو خودکار تنخواہ پر نظر ثانی ہوگی۔  اگر ایسا ہوتا ہے تو 68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 52 لاکھ پنشنرز کو براہ راست فائدہ ملے گا۔  تاہم حتمی فیصلہ اس حوالے سے حکومتی فیصلہ جاری ہونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔


دریں اثناء مہنگائی کے پیش نظر درمیانے درجے کے ملازمین کی تنخواہوں میں نچلی سطح سے اضافہ کیا جائے۔ ایسے میں اگر حکومت 2023 میں تنخواہ کا نیا فارمولہ متعارف کراتی ہے تو درمیانے درجے کے ملازمین کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا بلکہ کم آمدنی والے گروپ کے ملازمین کو اچھا فائدہ مل سکتا ہے۔ ان کی بنیادی تنخواہ میں 3 ہزار سے 21 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اطلاع وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے