راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل برخاست ، قومی صدر شردپوار کے حکم سے پارٹی سیکرٹری پرفل پٹیل کا مکتوب جاری



راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل برخاست ، قومی صدر شردپوار کے حکم سے پارٹی سیکرٹری پرفل پٹیل کا مکتوب جاری 



نئی دہلی : 20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر  شرد پوار کے حکم سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام سیل و محکموں کی باڈی ڈیزال کردی گئی ہے۔ اسطرح کا ایک مکتوب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی سیکرٹری پرفل پٹیل کی دستخط سے جاری کیا گیا ہے ۔ اس مکتوب کی ایک کاپی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شردپوار کو بھی پرفل پٹیل نے روانہ کی ہے اور ساتھ میں اس مکتوب کی ایک کاپی تمام سیل کے یونٹ ہیڈ کو بھی جاری کی گئی ہے ۔



 اسطرح اچانک راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار کے حکم سے سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے کہ آیا اسطرح کا فیصلہ لینا کیا پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ کارپوریشن چناؤ اور ملک میں جاری سیاسی گھمسان کے پیش نظر تو نہیں لیا گیا ہے؟ اسطرح کی بحث چھڑ گئی ہے ۔لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شرد پوار کے حکم سے جو فیصلہ لیا گیار ہے وہ یقیناً پارٹی کے حق میں بہتر ہوگا اور نئی حکمت عملی کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوگا ۔اس ضمن میں مذکورہ مکتوب شوسل میڈیا پر وائرل بھی ہورہا ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے