ناسک ضلع کے ترمبکیشور اور پیٹھ کے پانچ تعلقوں میں زلزلے کے جھٹکے



ناسک ضلع کے ترمبکیشور اور پیٹھ کے پانچ تعلقوں میں زلزلے کے جھٹکے 



 ناسک : 22 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع کے پانچ تعلقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔یہ جھٹکے زیادہ شدت کے نہیں بلکہ ہلکے درجے کے ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔اس ضمن میں ناسک ضلع ریذیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر بھگوت ڈوئی پھوڑے کے ذریعے ناسک ضلع پریس بیورو آف انفارمیشن کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں یہ جانکاری دی گئی ہے اور بتایا گیا کہ یہ جھٹکے پرلمنری طور پر ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ناسک شہر سے 40 کلو میٹر دوری پر واقع کھرپاڈی، ناچلونڈی اور پیٹھ تعلقہ کے دھنپڑا اسی طرح ترمبکیشور تعلقہ کے تھانپاڈا کھیر پلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس ضمن میں جاری کردہ پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ "زلزلے کی ابتدائی رپورٹ" مورخہ 21 جولائی کو  23:02:29 (IST) بجے ریکارڈ کی گئی جو (S-P) - 5 سیکنڈ بتائی گئی ہے ۔ناسک ضلع آبزرویٹری سے 40 کلومیٹر دوری پر یہ جھٹکے ریکارڈ ہوئے ہیں ۔جس کا دورانیہ 64 اور ایم جی 2.4 بتایا گیا ہے ۔

اسکے علاوہ آج بروز جمعہ 22 جولائی کو بھی 00:30:05 (IST) بجے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جو محض (S-P) - 5 سیکنڈ کیلئے ریکارڈ ہوئی ۔اسکی تفصیل بھی ناسک ضلع  آبزرویٹری سے 40 کلومیٹر بتائی گئی ہے ۔اسکا دورانیہ بھی 145 سیکنڈ اور ایم جی  - 3.0 بتایا گیا ہے ۔زلزلے کے جھٹکے میری روڈ پر واقع محکمہ کے سیسمومیٹر پر ریکارڈ کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے