اقلیتی طبقہ کے طلبہ و طالبات کو 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ روپے تک ایجوکیشن لون اسکیم ، خواہش مند اہل اسٹوڈنٹس عریضہ کریں : مینجنگ ڈائریکٹر شیخ



اقلیتی طبقہ کے طلبہ و طالبات کو 5 لاکھ سے ساڑھے 7 لاکھ روپے تک ایجوکیشن لون اسکیم ، خواہش مند اہل اسٹوڈنٹس عریضہ کریں : مینجنگ ڈائریکٹر شیخ 



میڈیکل ،انجینئرنگ ،صحافت ، آئے ٹی آئے، پالی ٹیکنک ،فیشن ڈیزائننگ جیسے ووکیشنل کورسیس کے طلباء متوجہ ہوں 




ممبئی : 23 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیا تعلیمی سال 2022-23 اب شروع ہو گیا ہے اور مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقیاتی کارپوریشن مہاراشٹر ریاست نے لاکھوں روپے تک کے تعلیمی قرض کی اسکیم شروع کی ہے۔اسطرح کی اپیل  کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر لال میاں شیخ نے کی ہے اور انہوں نے کہا کہ مسلم، سکھ، جین، پارسی، عیسائی طبقہ سے تعلق رکھنے والے خواہش مند اہل طلبہ اس اسکیم سے مستفیض ہونے کیلئے درخواست دیں۔ 


 لال میاں شیخ نے کہا کہ 10ویں اور 12ویں کے بعد ووکیشنل کورسز کرنے والے اقلیتی طبقہ کے طلباء جو آئے ٹی آئے، پالی ٹیکنک، انجینئرنگ ، میڈیکل، نرسنگ،فیشن ڈیزائننگ،  ٹورازم، صحافت،ماس میڈیا اور فلم پروڈیوسر جیسے کورسیس کے طلباء اس اسکیم کے اہل ہیں۔

 مرکزی حکومت کی ڈاکٹر  اے۔  پی۔  جے۔  عبدالکلام ایجوکیشن لون اسکیم کے تحت اقلیتی طبقہ کے کوئی بھی طالب علم 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا تعلیمی قرض حاصل کرسکتے ہے۔اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے عمر کی حد 16 سے 32 سال ہے، اور سالانہ خاندانی آمدنی کی حد شہری علاقوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم اور دیہی علاقوں کے لیے 98 ہزار روپے سے کم ہونی چاہیے۔  


مولانا آزاد ایجوکیشن لون اسکیم ریاستی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جارہی ہے، جس کے ذریعہ 5 لاکھ روپئے تک کا قرض دیا جاتا ہے۔  اس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے شرائط یہ ہیں کہ طالب علم کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور خاندان کی سالانہ آمدنی کی حد 8 لاکھ روپے تک ہونی چاہیے۔ تعلیمی قرض کی دونوں اسکیموں کے لیے شرح سود صرف 3 فیصد ہے۔ ڈاکٹر شیخ کا کہنا ہے کہ طالب علم کو تعلیم کی تکمیل کے بعد چھ ماہ سے اگلے 5 سالوں میں قرض ادا کرنا ہوگا۔  

 درخواست ایسے دیں 

 اس اسکیم کے فائدہ کے لیے لنک malms.maharashtra.gov.in پر درخواست دیں اور مزید معلومات کے لیے ضلع سطح پر مولانا آزاد اقلیتی اقتصادی ترقی کارپوریشن کے دفتر سے رابطہ کریں۔ ضلع سطح کے دفاتر اور اسکیم کے بارے میں معلومات کارپوریشن کی ویب سائٹ https://mamfdc.maharashtra.gov.in پر دستیاب ہے ۔ اس ویب سائٹ پر وزٹ کرتے ہوئے آن لائن درخواست بھی دی جاسکتی ہے۔  ریاستی سطح پر کارپوریشن کے دفتر اولڈ کسٹم ہاؤس، فورٹ، ممبئی سے یا 022-22657982 پر رابطہ کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے