میونسپل کارپوریشن چناؤ : دو ۔ چار کا پینل سسٹم شندے ۔ فرنویس حکومت کے زیر غور ، بارش بعد الیکشن کروانے دیویندر فرنویس کا موقف



میونسپل کارپوریشن چناؤ : دو ۔ چار کا پینل سسٹم شندے ۔ فرنویس حکومت کے زیر غور ، بارش بعد الیکشن کروانے دیویندر فرنویس کا موقف




ممبئی : 22 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں لوکل باڈیز کے انتخابات کا بگل تقریباً بج چکا ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر رفتہ رفتہ الیکشن کمیشن نے چناؤ کرانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ۔ایسے میں مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی نے نئی بحث کو جنم دیا ہے ۔

خیال رہے کہ مہا وکاس اگھاڑی سرکار نے ممبئی کارپوریشن چناؤ میں سنگل وارڈ کا جہاں فیصلہ لیا وہیں ریاست کی میونسپل کارپوریشنوں کے چناؤ تین رکنی پینل سسٹم سے لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس ضمن میں مہاراشٹر الیکشن کمیشن نے اپنی کارروائی بھی جاری کردی ہے اور تقریبا یہی کارروائی 70 فیصد مکمل کرلی گئی ہیں ۔لیکن اب جبکہ مہاراشٹر میں اقتدار کی تبدیلی نے ایکبار پھر وارڈوں کی نئی تشکیل کی بحث چھیڑ دی ہے ۔

اس ضمن میں ممبئی منترالیہ میں یہ باز گشت بھی سنائی دی گئی ہے کہ ریاست میں تین رکنی پینل مہاوکاس اگھاڑی سرکار نے اپنے فیصلے میں کیا تھا لیکن اب شندے ۔ فرنویس حکومت اپنے سیاسی مفادات کیلئے اس میں بڑی تبدیلی کرنے والی ہے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مہاراشٹر بھر کی میونسپل کارپوریشنوں کے وارڈ چار رکنی بنایا جائے گا ۔ممبئی کارپوریشن میں دو رکنی وارڈ ہوگا ۔اسطرح کی تفصیلات چار دن ممبئی میں قیام کرنے اور منترالیہ میں وقت دیکر مالیگاؤں  واپس آئے آصف شیخ رشید نے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کا میڈیا میں ایک بیان بھی آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے اپیل کرنے والے ہیں کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے گزارش کرے کہ مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات بارش بعد کرائے جائیں ۔انہیں سب باتوں کا تجزیہ کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے مذکورہ بالا بیان دیا ہے ۔بہر کیف دیکھنا یہ ہے کہ کیا آنے والے دنوں میں مہاراشٹر کیلئے نئی نویلی حکومت جس طرح سے مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے فیصلے کو تبدیل کررہی تو بالکل اسی طرح کارپوریشن چناؤ کے متعلق بھی فیصلہ تبدیل کریگی یا نہیں اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے