شرد پوار کی قیادت میں این سی پی لیڈران کی ممبئی میں میٹنگ ، میونسپل انتخابات کے پیش نظر کئی اہم فیصلے
راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں میں اپنے دم پر چناؤ لڑے گی: آصف شیخ
شرد پوار ،اجیت پوار اور جینت پاٹل کا مہاراشٹر دورہ عنقریب ، مالیگاؤں میں آل مہاراشٹر مائناریٹی اجلاس کی دعوت
ممبئی : 12 جولائی (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں میں اپنے دم پر چناؤ لڑے گی ۔مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں این سی پی کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریگی ۔اسطرح کا اظہار خیال آج 12 جولائی منگل کو صبح 11 بجے ممبئی منترالیہ کے سامنے واقع یشونت راؤ چوہان ہال میں مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی و آصف شیخ نے کیا ۔ موصوف نے مالیگاوں شہر میں پارٹی کیلئے کی گئی اب تک کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں این سی پی لیڈران ،ورکرس اور عہدیداروں کے کام کاج کے سبب عوام این سی پی کو پسندوں کررہی ہیں ۔
راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی اس میٹنگ میں سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار،حسن مشرف،چھگن بھجبل ،جینت پاٹل ،سپریہ تائی کے علاوہ مہاراشٹر کے تمام راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدور اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی یہ میٹنگ صبح 11 بجے سے دوپــہــــر 2 بجے جاری رہی، اس میٹنگ میں پارٹی کی جانب سے کئی اہم فیصلے لئے گئے جس میں سب سے اہم بھارتیہ جنتا پارٹی سے مقابلہ کرنے کے لئے تیاری شروع کی جائے گی، اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کی آنے والے میونسپلٹی ،ضلع پریشد ،میونسپل کارپوریشن کے الیکشن راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر و ممبر آف پارلیمنٹ شرد چندر پوار ،اجیت دادا پوار اور جینت پاٹل مہاراشٹر کا دورہ کرینگے ۔اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہر فیصلے اور غلط پالیسیوں کے خلاف مضبوط اپوزیشن کا رول ادا کرنا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور متعدد حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اسکے علاوہ آصف شیخ رشید نے شرد پوار ،اجیت دادا پوار کو مالیگاؤں شہر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ریاستی سطح پر مائناریٹی کا ایک بڑا پروگرام مالیگاؤں شہر میں لیا جائے، جس پر پارٹی ذمہ داران نے کہا کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کارپوریشن الیکشن میں اتحاد کا فیصلہ شہر کے مطابق کیا جائے گا اگر مالیگاؤں شہر میں اتحاد کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تو وہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو تنہا کارپوریشن چناؤ لڑنے کی اجازت دی جائے گی اور مائناریٹی پروگرام کے لئے جلد ہی تاریخ دی جائے گی۔
اس پروگرام میں آصف شیخ رشید کے ساتھ مالیگاؤں راشٹروادی کارگذار صدر اعجاز عمر، شاہد ریشم والا، شکیل شاہ اور مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ شامل تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com