رضا پورہ کی ڈی پی کو بنیاد بنا کر ناجائز تجاؤزات میں اضافہ ، مین روڈ پر نصب ڈی پی سے ٹریفک کا مسئلہ برقرار
کارپوریشن کمشنر و مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کو محضر نامہ پیش
مالیگاؤں : 12 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے اتی کرمن مخالف مہم جاری ہے ۔اسی ضمن میں آپ سے استدعا کی جاتی ہے کہ رضا چوک، رضا پورہ مین روڈ پر ڈی پی نصب ہے۔اور ڈی پی کو بنیاد بنا کر تجاوزات کئے جا رہے ہیں اتنا ہی نہیں اس ڈی پی سے ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا ہے۔ آپکو بتا دیں کہ گزشتہ ماہ رمضان المبارک میں کے اسی مقام پر جگہ ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوا تھا۔ تاہم تجاوزات سے نجات اور بارش کے پانی کے بہاؤ کے مسئلے کے خاتمے کے لیے اس جگہ کے تمام ڈی پیز سڑک کے کنارے محفوظ جگہ پر منتقل کی جائیں۔ اور پورے علاقے کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔
اسطرح کی تفصیلی شکایت رضا پورہ علاقے کے سماجی خدمت گار خان باقر حسین نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی سے کی ہے ۔موصوف نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈی پی کو راستے سے ہٹا کر محفوظ مقام پر لگانے کیلئے ہم نے کلکتہ پاور سپلائی کمپنی کو بھی ایک شکایتی مکتوب دیا ہے اور اسکی ایک کاپی وارڈ نمبر 3 کے آفیسر کو بھی پیش کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com