بارہ نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار ملزمان کے اہل خانہ کی راشٹروادی بھون پر آمد ، رہائی کیلئے ہائی کورٹ میں قانونی جدوجہد جاری
شیخ آصف نے محروسین کے اہل خانہ کو تسلی بخش مثبت تیقن دیا
مالیگاؤں : 16 جولائی (پریس ریلیز) گزشتہ 8 ماہ سے جیل کی سلاخوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے مالیگاؤں تشدد معاملہ کے ملزمین اب بھی ضمانت پر رہائی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ان ملزمان کی ضمانت پر رہائی کیلئے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ و این سی پی لیگل سیل کے افراد ،ایڈوکیٹس اپنی خدمات مالیگاؤں تا ممبئی ہائی کورٹ تک ادا کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں آج راشٹروادی بھون پر 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار محروسین کے اہل خانہ نے آصف شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا ۔یہاں محروسین کے اہل خانہ نے آصف شیخ سے گزارش کی کہ اب بیت دن ہوگیا ہے ۔مذہبی آزادی پر آواز بلند کرنا اتنا مہنگا پڑے گا یہ کسی نے سوچا نہیں تھا ۔ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ آپ سب کی محنت رنگ لائے گی ۔اس لئے جلد رہائی کیلئے کوشش کریں ۔متعلقین کو آصف شیخ نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمانت کیلئے مالیگاؤں کورٹ اور ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے اور ساتھ میں سینیئر ایڈوکیٹ بھی شامل کیا ہے ۔اتنا ہی نہیں ہم نے ملزمان کی ضمانت کیلئے لگنے والے دستاویزات بھی تیار کرلئے ہیں ۔جیسے ہی ضمانت منظور ہوگی فوری طور پر کاغذات داخل کر انہیں رہا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔آصف شیخ نے اہل خانہ کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اطمینان رکھیں، دعاؤں کا اہتمام کریں انشاء اللہ کامیابی ضرور ملے گی ۔اس موقع پر ایوب خان سمیت ایڈوکیٹ اور این سی پی لیگل سیل کے افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com