پونہ : عین برسات میں 12 مکانات جل کر خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان



پونہ : عین برسات میں 12 مکانات جل کر خاکستر ، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان 



پونہ : ہڑپسر کے رام نگر میں مہاڈا کے عقب میں سڑک کے کنارے جاری پترے کے شیٹ کی تعمیر والے 12 مکانات میں صبح سویرے آگ لگ گئی۔عین برسات میں لگی آگ کے سلسلے میں فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو صبح پونے تین بجے آگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

  ہڑپسر فائر اسٹیشن کی 5 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ چونکہ یہ مکانات سڑک کے شروع میں تھے اس لیے آگ پر فوری طور پر قابو پانا شروع ہو گیا۔ اس وقت تک لوگ گھر سے اپنی ضرورت کی چیزیں لے آئے تھے۔  فائر فائٹرز نے دو گھروں سے 2 گیس سلنڈر نکالے۔ فائر بریگیڈ نے چاروں طرف سے پانی کی مدد سے 15 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔ اس آتشزدگی میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے تمام  سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے