مالیگاؤں کے 12 نوجوانوں کا قافلہ سلیہر مُلّہیر تفریح کیلئے پہنچا ، دو نوجوان حادثے کا شکار ، 1 کی موت ، ایک شدید زخمی
ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے زخمی نوجوان کو کاندھے پر لاد کر ایمبولینس تک پہنچایا،بقیہ افراد بحفاظت نکالے گئے
ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے زخمی نوجوان کو کاندھے پر لاد کر ایمبولینس تک پہنچایا
مالیگاؤں : 15 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر سے 15 سے 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع سلیہر مُلّہیر قلعہ جو سٹانہ تحصیل میں آتا ہے میں جمعہ کی دوپہر 12 بجے کے درمیان ایک حادثہ پیش آیا جس میں تفریح کے لئے مالیگاؤں کیمپ علاقے سے گیا نوجوانوں کا قافلہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹانہ تحصیل میں واقع سلیہر مُلّہیر قلعہ پر تفریح کی غرض سے گئے 12 نوجوان کے قافلے میں شامل 2 نوجوان پیر پھسلنے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئے۔ جس میں ایک نوجوان بھاویش شیکھر آھیرے جائے حادثہ پر ہلاک ہوگیا ہے ، وہیں دوسرا نوجوان منیش سنیل متھیکر زخمی ہو گیا ۔
حادثے کی خبر ملتے ہی مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی و انکی ٹیم کے ساتھ دیگر سرکردہ افراد مدد کے لئے پہنچے ۔ اس درمیان زخمی نوجوان منیش کو ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے اپنے کاندھوں پر سوار کر باہر ایمبولینس تک پہونچایا ۔ جیسے ہی اس حادثے کی خبر کیمپ علاقے میں پہونچی مقامی افراد میں سراسیمگی گئی ۔بقیہ افراد کو ریسکیو ٹیم نے باہر نکال لیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com