خواہش مند امیدواروں اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں سے اہم گزارش
اپنے اپنے طور پر وارڈ وائز پینل نہ بنائیں ، حتمی فیصلہ پارلیمنٹری بورڈ و شیخ رشید کے جائزہ میں کیا جائے گا : آصف شیخ
مالیگاؤں : 22 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کی حتمی وارڈ رچنا ظاہر کردی گئی ہے ۔ایسے میں جہاں دیگر سیاسی پارٹیوں کے خواہشمند امیدوار الیکشن میں قسمت آزمائی کرنے کا ارادہ بنا رہے ہیں وہیں اس بات سے بھی امکان نہیں ہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے خواہش مند امیدوار شہر کے ہر وارڈ میں بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ خواہشمند امیدوار اپنے اپنے طور سے وارڈ کے مطابق واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر کررہے ہیں جو کہ مناسب نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے تمام ورکروں، عہدیداروں اور عام ووٹرس سے اپیل کرتی ہیں کہ ایسی کوئی بھی پوسٹ پر یقین نہ کریں کیونکہ ابھی تک کسی بھی امیدوار کا وارڈ وائز اعلان فائنل نہیں کیا گیا ہے ۔اسطرح کی ایک پریس ریلیز راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے جاری کی ہے ۔
موصوف نے پریس ریلیز میں کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ سابق میئر و سینیئر تجربہ کار لیڈر شیخ رشید کی قیادت میں لڑا جائے گا اور اس کے لئے راشٹروادی کانگریس پارٹی پارلیمنٹری بورڈ شیخ رشید کی قیادت میں تمام علاقوں اور خواہش مند امیدواروں کے ساتھ ساتھ عوام سے مشورہ کر وارڈ وائز امیدوار فائنل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں وہ بھی احتیاط سے کام لیں اور کسی بھی طرح سے اپنے اپنے طور پر اپنا پینل بنا کر واٹس ایپ پر وائرل نہ کریں ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی اصولوں کی پابند ہے ۔اسی ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی شیخ رشید کی قیادت میں پارلیمنٹری بورڈ کے ذریعے عریضہ منگوا کر جانچ کریگی اور اسکے بعد وارڈ وائز امیدواروں کا پینل ظاہر کیا جائے گا ۔لہذا خواہش مند امیدوار ایسی حرکت نہ کریں اور عوام بھی ایسے کسی پینل پر یقین نہ کریں کیونکہ ابھی تک پارٹی نے کسی بھی امیدوار کا پینل فائنل نہیں کیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com