پوار واڑی پولس عملہ پیٹرولنگ میں اضافہ کرے ، چوری شدہ اشیاء کی انکوائری کی جائے، شفیع پارک کے ساکنان کی جانب سے میمورنڈم



پوار واڑی پولس عملہ پیٹرولنگ میں اضافہ کرے ، چوری شدہ اشیاء کی انکوائری کی جائے، شفیع پارک کے ساکنان کی جانب سے میمورنڈم 




مالیگاؤں : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دریگاؤں شیوار میں گٹ نمبر 252، حاجی شفیق پارک مڈڈے ہوٹل کے اطراف میں گزشتہ چند دنوں سے بڑے پیمانے پر چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی جارہی ہیں اور ایک ہفتے میں 10 سے 15 چوریوں کی عام شکایات ہوچکی ہیں۔ نیز چور بڑی تندہی سے چوری کررہے ہیں اور گھر کے آس پاس کے لوگوں کو بھی کچھ پتہ نہیں چلتا۔جسکی ایک وجہ یہ ہے کہ علاقے میں پولیس گشتی میں کمی ہے۔ پچھلے کچھ عرصے سے پوار واڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولس پیٹرولنگ میں کمی کی وجہ سے یہی علاقہ چوروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے ۔ تاہم مذکورہ علاقے میں پولس ملازمین کا گشت بڑھایا جائے۔ ہر رات پولیس کی گاڑیوں کے کم از کم 4 سے 5 چکر لگائے جائیں۔ اسطرح کا مطالبہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئے سے ملاقات کرتے ہوئے سماجی خادم حسین خان نے کیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں ضروری کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ آپ سے استدعا ہے کہ علاقے میں ہونے والی چوری کی انکوائری کی جائے اور قصور وار چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے