میونسپل کارپوریشن چناؤ 2022 : 5 اگست کو وارڈوں کیلئے ریزرویشن ، 20 اگست کو حتمی پروگرام کا اعلان ریاستی الیکشن کمیشن کا مالیگاؤں کارپوریشن سمیت 9 میونسپل کارپوریشن کو مکتوب



میونسپل کارپوریشن چناؤ 2022 : 5 اگست کو وارڈوں کیلئے ریزرویشن ، 20 اگست کو حتمی پروگرام کا اعلان 


ریاستی الیکشن کمیشن کا مالیگاؤں کارپوریشن سمیت 9 میونسپل کارپوریشن کو مکتوب



ممبئی : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مہاراشٹر کے ریاستی الیکشن کمیشن نے 9 میونسپل کارپوریشنوں میں ریزرویشن پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔اس ضمن میں جاری کیے گئی الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد , لاتور , پربھنی , چندر پور , بھیونڈی نظام پور , مالیگاؤں , پنویل , میرا - بھیندر اور ناندیڑ - واگھالہ میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے لیے مخصوص نشستیں (ریزرویشن) اگست مہینہ میں کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں مالیگاؤں سمیت ان 9 میونسپل کارپوریشنوں کو ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے مکتوب بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ نمائندہ بیباک نے اس سلسلے میں مالیگاؤں کارپوریشن محکمہ الیکشن کے انچارج پریم پوار سے گفتگو کی تو موصوف نے بتایا کہ یہ سچ بات ہے کہ منگل کی شام دیر گئے مالیگاؤں کارپوریشن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوا ہے ۔اس میں ریزرویشن پروگرام کا اعلان درج ہے ۔انہوں نے نمائندہ بیباک سے کہا کہ چونکہ آفس بند کردی گئی تھی لہذا مکمل تفصیلات بروز بدھ کو ہی جاری کی جائے گی ۔انہوں نے دوران گفتگو یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن سمیت 9 کارپوریشنوں کو یہ مکتوب جاری کیا گیا ہے۔ پوار نے بتایا کہ آئندہ ماہ 5 اگست کو وارڈوں کا ریزرویشن کیا جائے گا اور یہ ابتدائی طور پر ہوگا ۔اسکے بعد الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ریزرویشن میں کہیں کچھ کمی رہ جاتی ہیں تو فائنل ریزرویشن کیلئے 20 اگست کو اعلان کیا جائے گا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے