نیشنل لیول پر این سی پی کے تمام سیل و یونٹ برخاست لیکن مہاراشٹر کے تمام ریاستی، ضلعی و شہری صدور اور سیل و یونٹ برقرار رہیں گے :این سی پی کا خلاصہ


نیشنل لیول پر این سی پی کے تمام سیل و یونٹ برخاست لیکن مہاراشٹر کے تمام ریاستی، ضلعی و شہری صدور اور سیل و یونٹ برقرار رہیں گے :این سی پی کا خلاصہ




ممبئی : 21 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل بیس جولائی کو رات دیر گئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار کے حکم سے پارٹی سیکرٹری پرفل پٹیل کا جو مکتوب جاری ہوا تھا اس میں قومی سطح پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل برخاست کردیئے جانے کی اطلاعات آفیشل طور پر دی گئی تھی ۔اور اس خبر کو میڈیا نے نشر کیا ۔اس پر مہاراشٹر بھر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل اور ضلعی و شہری صدور کے عہدیداران کو آج ممبئی راشٹروادی کانگریس بھون سے اطلاع دی گئی ہے کہ مہاراشٹر کے تمام عہدیداروں کے عہدے برقرار رہیں گے۔ اسی طرح جن جن ریاستوں میں این سی پی یونٹ قائم ہیں وہ اپنی جگہ قائم رہیں گے ۔اس طرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے ممبئی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر سے جاری کی ہے ۔

انہوں نے نمائندہ بیباک کو بتایا کہ ملکی سطح پر قائم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل برخاست کردیئے گئے ہیں اور اس ضمن میں این سی پی کے جنرل سیکرٹری پرفل پٹیل نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی ممبئی کی جانب سے خلاصہ کیا جاتا ہے کہ مہاراشٹر کے تمام یونٹ و سیل اور ضلعی و شہری صدور اپنی جگہ برقرار رہیں گے اور جس طرح سے این سی پی کے ورکر و عہدیداران عوامی کام کاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئے ہیں اس سے زیادہ تیز رفتاری سے عوامی مسائل کے حل کرنے اور پارٹی کو بڑھانے کیلئے سرگرم رہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے