الیکٹرک شاک لگنے سے جواں سال سائزنگ ملازم شیخ امیر کا انتقال



الیکٹرک شاک لگنے سے جواں سال سائزنگ ملازم  شیخ امیر کا انتقال    



مالیگاؤں : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)آج بروز منگل کو یہ دردناک اطلاع موصول ہوئی کہ عبدالله سائزنگ میں کام کرنے والے 22 سالہ شیخ امیر کی الیکٹرک شاک لگنے ک سبب اسکی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کہ شیخ امیر شیخ بھکن 22 سال ساکن بسمہ اللّه نگر نزد عائشہ نگر سائزنگ میں کام کرتا تھا اور تہوار کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد حسب معمول یہ جواں سال شیخ امیر معمول کے مطابق سائزنگ میں کام کرنے گیا اس دوران سائزنگ میں کسی کام کے لئے اس نے سیڑھی کو پکڑا اس درمیان اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔ جس کے فوری بعد زخمی شیخ امیر کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ 


معلوم ہوکہ مرحوم شیخ امیر کے اہل خانہ میں معذور والدہ، ایک بہن اور ایک بھائی بتایا گیا ہے ۔مرحوم شیخ امیر کے پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، سابق کارپوریٹر جاوید انیس شیخ و دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ہے ۔ مرحوم کی تدفین بعد نماز عصر عائشہ نگر قبرستان میں عمل میں آئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے