بینک سے 12 کروڑ 20 لاکھ کی نقدی چوری کرنے والے تین ملزمین گرفتار ، مرکزی ملزم ہنوز فرار
پانچ کروڑ 80 لاکھ نقد اور 10 لاکھ کے سامان ضبط ، کرائم برانچ سیل کی کارروائی
ڈومبیولی : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) تھانے پراپرٹی کرائم سیل پولیس نے پیر کو چار میں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے خطیر نقد رقم جو کروڑوں میں ہیں کو چوری کرلیا ہے ۔ پولس نے ان کے قبضے سے اب تک 5 کروڑ 80 لاکھ کی نقدی ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
خیال رہے کہ 9 اور 11 جولائی کے درمیان بینک میں چوری کی یہ شرمناک واردات انجام ہوئی۔ بینک میں کام کرنے والے ایک ملازم نے تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر 12 کروڑ 20 لاکھ کی نقدی چوری کر لی تھی ۔ اس معاملے میں مقامی مانپڑا پولس اسٹیشن میں ایک کیس بھی درج کیا گیا تھا۔ تھانے پراپرٹی کرائم برانچ پولس کی جانب سے مانپڑا پولس کے ساتھ ساتھ اس جرم کی متوازی تحقیقات بھی جاری تھیں۔
پراپرٹی کرائم برانچ سیل کے سینئر پولیس انسپکٹر اشوک ہونراؤ، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر جگدیش مغلگر، مہیش جادھو، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر سوپنل پردھان، دتاترے کٹکادھونڈ کی قیادت میں پولس کانسٹیبل ارجن کرلے، روپونتراؤ شندے، راجیندر گھولپ، ویمن پولس کانسٹیبل، اے گوندھو، جے پور، جے پور، اے ڈی سی کانسٹیبل اجیت شندے، پولس نائک راجا رام شیگر، پرشانت بھورکے، کشور بھامرے، پولس کانسٹیبل راجکمار راٹھوڑ، پون شندے وغیرہ کی خصوصی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیکر ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی تجزیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو خفیہ مخبر کے ذریعے ملی اطلاع کی بنیاد پر پولس نے پیر کی صبح تقریباً 9.30 بجے ممبرا کے متل میدان کے قریب جال بچھا کر ایک ملزم کو گرفتار کیا ۔ جسکا نام اسرار قریشی (عمر 33) ہے۔اس ملزم سے پوچھ گچھ کے دوران حاصل کی گئی معلومات کے مطابق شمشاد خان (عمر 33) اور انوج گیری (عمر 30) کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی اور تینوں ملزمین نے چوری کے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ چوری کی گئی نقدی میں سے 5 کروڑ 80 لاکھ روپے اور اس کے علاوہ 10 لاکھ 2 ہزار 500 روپے مالیت کا دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم بینک ملازم جو اس جرم کا مرکزی ملزم ہے تاحال مفرور ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com