اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار سے ممبئی میں آصف شیخ کی ملاقات ، کارپوریشن چناؤ ، اقلیتی کے مسائل اور تعمیری کاموں پر تبادلہ خیال


اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار سے ممبئی میں آصف شیخ کی ملاقات ، کارپوریشن چناؤ ، اقلیتی کے مسائل اور تعمیری کاموں پر تبادلہ خیال


مالیگاؤں ، ناسک، دھولیہ، جلگاؤ‍ں اور نندور بار اضلاع میں اقلیتوں کے مسائل جاننے و حل کرنے کیلئے آصف کو ذمہ داری 



ممبئی : 19 جولائی (پریس ریلیز) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قدآور لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ و مہاراشٹر اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار سے ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں این سی پی کے صدر آصف شیخ نے انہیں اپوزیشن لیڈر شپ کی مبارک باد پیش کی ۔ اجیت دادا پوار سے سرکاری رہائش گاہ پر آج صبح آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکرس ،عہدیداران ،عوام این سی پی کے ساتھ کھڑی ہیں انہوں نے کہا کہ آج اگر سرکار نہیں ہے تو بھی ہم این سی پی کیساتھ پوری طاقت سے چناؤ لڑیں گے اور پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ، ناسک کارپوریشن چناؤ ، دھولیہ ، نندور بار، جلگاؤں اضلاع کے کارپوریشن چناؤ، عوامی مسائل کے حل کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر اجیت دادا پوار نے آصف شیخ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ مالیگاؤں، ناسک، دھولیہ، جلگاؤ‍ں ،نندور بار اضلاع میں آباد اقلیتی برادری کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پارٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبہ بنائے اور اس پر عمل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں ۔ اجیت دادا پوار نے کہا کہ ان اضلاع میں مالیگاؤں کا رول قلیدی رہیگا ۔اس لئے آپ ان علاقوں میں توجہ دیں اور محنت کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں، ناسک سمیت اتر مہاراشٹر کے اضلاع اور اقلیتی برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہر حکم پر مالیگاؤں تیار کھڑا ہے اور اقلیتوں کے حق میں عملی کام کرتے ہوئے نظر آئے گا ۔ یہاں آصف شیخ اور اجیت دادا پوار کے درمیان کارپوریشن چناؤ کے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔اس موقع پر عبد القیوم سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے