اورنگ آباد کا نام اب چھترپتی سنبھاجی نگر ، عثمان آباد کا نام دھارا شیو ، مہاراشٹر کابینہ میں پھر ایک بار قرارداد منظور
قرارداد کو مرکزی حکومت کے سپرد کر حتمی منظوری حاصل کی جائے گی، پھر کارپوریشنوں اور دیگر ناموں کو تبدیل کیا جائے گا : ڈپٹی سی ایم فرنویس
ممبئی : 16 جولائی ( بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں شہروں کے نام کو لیکر ایک بار پھر سیاست تیز ہوگئی ہے ۔ سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اپنی آخری کابینہ کی میٹنگ میں جو فیصلے لئے تھے انہیں نئی تشکیل شدہ حکومت نے معطل کر دیا تھا۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کی ۔
وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فرنویس نے کابینہ کی میٹنگ میں شہروں کے ناموں کی تبدیلی کا اہم فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے جب اقلیت میں تھی اسوقت عجلت میں کچھ فیصلے کیے تھے۔ ان فیصلوں کی تجاویز ایک بار پھر پیش کرنے کو کہا گیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ہم نے اس کے مطابق فیصلہ لیا ہے ۔
اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کے بعد اورنگ آباد کا نام چھترپتی سمبھاجی نگر جبکہ عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو رکھ دیا گیا ہے۔نئی ممبئی ایئرپورٹ کا نام ڈی بی پاٹل کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان تجاویز کو مرکزی حکومت کو بھیجا جائے گا اور اس کے بعد ڈویژنوں، اضلاع، تعلقہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشنوں اور میونسپلٹیوں کے نام بھی اسی کے مطابق تبدیل کئے جائیں گے۔اس فیصلے سے مہاراشٹر کے سیکولر افراد میں ناراضگی پائی جارہی ہیں ۔ادھر ابو عاصم اعظمی نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں سب چیزوں کے نام بدل دو ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com