پچاس 50 لاکھ روپے تخمینہ سے عمدہ کوالٹی کیساتھ نندی والا روڈ کی سمینٹ کانکریٹ تعمیر کا آغاز ، آصف شیخ کی جدوجہد کامیاب


پچاس 50 لاکھ روپے تخمینہ سے عمدہ کوالٹی کیساتھ نندی والا روڈ کی سمینٹ کانکریٹ تعمیر کا آغاز ، آصف شیخ کی جدوجہد کامیاب


مالیگاؤں : 31 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی خصوصی جدوجہد سے ریاست مہاراشٹر میں برسرِ اقتدار مہا وکاس اگھاڑی سرکار میں شامل ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے مالیگاؤں شہر کے مخدوش راستوں کی تعمیر نو کیلئے دس کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے منظوری دی تھی ۔اسی ضمن میں شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیری کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور بیشمار کام انجام تک پہنچ رہے ہیں ۔ان راستوں کی عمدہ طریقے سے تعمیر نو ہونے پر عوام اور راہ گیروں کو راحت محسوس ہورہی ہیں ۔اسی کو دیکھتے ہوئے عوامی مطالبہ پر تعمیر پسند لیڈر آصف شیخ رشید نے آج ایکبار پھر آپکی تعمیر پسندی کا مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق نندی والا سائزنگ سے لیکر آگرہ روڈ پیٹرول پمپ تک کا راستہ بنام نندی والا روڈ کی عمدہ کوالٹی سے سمینٹ کانکریٹ روڈ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

جسکا سنگ بنیاد آج آصف شیخ رشید نے کیا ۔یہاں موصوف نے بتایا کہ 50 لاکھ روپے تخمینہ سے اس روڈ کی تعمیر کانکریٹ طرز پر  ہورہی ہیں جو عمدہ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی کروڑوں روپیہ فنڈ لایا ہے اور مزید فنڈ لاکر شہر کی تعمیر و ترقی کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔اس موقع پر وارڈ کی سرکردہ شخصیات نے آصف شیخ رشید، انجینئر محمود خان کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔اس تقریب میں سید مسلم، ظفر احمد، آفاق نندی،مجاہد مَجّوُ، شفیع بھائی، فیصل نندی، جنید سید، صاحب علی، ابوللیث، ظہور کھاٹک، رضوان بھائی، خلیل گادی والے و دیگر افراد موجود تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے