بی جے پی اور شندے گروپ کی مجلس اتحاد المسلمین سے اندرونی سانٹھ گانٹھ، آصف شیخ کی مع ثبوت پول کھول پریس کانفرنس


بی جے پی اور شندے گروپ کی مجلس اتحاد المسلمین سے اندرونی سانٹھ گانٹھ، آصف شیخ کی مع ثبوت پول کھول پریس کانفرنس 



وزیر اعلیٰ کی مالیگاوں آمد پر شندے سینا، بی جے پی کا ہندوتوا کے نام پر سیاسی اجلاس، مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت و شرکت چہ معنی دارد؟ 



بیرسٹر اسعد اویسی ، امتیاز جلیل مہاراشٹر کی عوام کو دھوکہ نہ دیں اور وضاحت کریں ورنہ اویسی برادران کی مالیگاؤں آمد پر سیاہ پرچم لہرا کر احتجاج کیا جائے گا :آصف شیخ 



مالیگاؤں : 31 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گزشتہ کل مالیگاؤں شہر کا سرکاری و سیاسی دور کیا ۔ انکے ساتھ کئی سابق وزراء، ایم ایل ایز و ایم اپیز موجود تھے ۔انکے دورہ سے قبل مالیگاؤں ضلع کا ماحول اسطرح گرمایا گیا جیسے بس اعلان ہوجائے گا ۔اور سے دیکھتے ہوئے اس ضمن میں مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی نے بھی مطالبہ کردیا کہ چلو شہیدوں میں ہی تو صحیح نام لکھا جائے گا ۔اسی طرح مفتی اسماعیل نے سرکاری جائزہ میٹنگ میں شرکت کی اور  سوچا کہ مالیگاؤں کیلئے وزیر اعلیٰ بڑا اعلان کریں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔ اسطرح کا اظہار آصف شیخ رشید نے راشٹروادی بھون پر منعقدہ پول کھول ہنگامی پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مالیگاؤں شہر و تعلقہ کیلئے کوئی اعلان نہیں کیا بلکہ جس طرح سے ہوا کھڑا کیا گیا اسکے برعکس کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق مالیگاؤں کو صرف وعدوں کی خیرات دیکر یقین دہانی کرائی ۔آصف شیخ نے کہا کہ جائزہ میٹنگ میں ایم ایل اے کی معلومات کم ہونے کی وجہ سے مالیگاؤں کی شبیح خراب ہوگئی ۔آصف شیخ نے مفتی اسماعیل کی کم علمی سیاست پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کیلئے آبادی کا قائدہ نہیں بلکہ تعلقوں کے شامل ہونے سے مالیگاؤں ضلع بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ کلون، چاندوڑ ،دیولہ کی مخالفت ہے تو پھر مالیگاؤں ضلع کیلئے تعلقے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔منماڑ، جھوڑگا، نامپور کو تعلقہ بنایا جائے اور مالیگاؤں ضلع کا اعلان کیا جائے ۔

شیوسینا کے سیاسی جلسہ میں مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل کی شرکت 


آصف شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی مالیگاوں آمد پر شندے گروپ ،اور بی جے پی کا ہندوتوا کے نام پر ایم ایس جی کالج گراؤنڈ پر سیاسی اجلاس ہوا اس میں مجلس اتحاد المسلمین کی حمایت اور اخبارات میں ایک ساتھ اشتہارات شائع ہونا چہ معنی رکھتا ہے؟ اسطرح کا سوال بھی آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ بیرسٹر اسعد اویسی، مجلس کے صوبائی صدر امتیاز جلیل مہاراشٹر کی عوام کو دھوکہ نہ دیں اور اس گھناؤنی حرکت پر وضاحت کریں ورنہ اویسی برادران کی مالیگاؤں آمد پر ہم سیاہ پرچم لہرا کر احتجاج کریں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسعد اویسی اور امتیاز جلیل سے سوال ہے کہ مجلس کی پالیسی کیا ہے؟ مہاراشٹر کی عوام بالخصوص مسلمانوں کے سامنے واضح کریں عوام کو دھوکہ نہ دیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسماعیل کو وزیر اعلیٰ کی آمد پر سرکاری میٹنگ میں حاضر رہنا چاہیے، سرکاری پروگرام میں انہیں جانا چاہیے لیکن مالیگاؤں شہر کی سیاسی جماعت شیوسینا کے بینر تلے عید گاہ گراؤنڈ پر ہندوتوا کے نام پر لئے گئے سیاسی جلسہ میں نہیں جانا چاہیے تھا ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مجلس اتحاد المسلمین اور شیو سینا کی اندرونی سانٹھ گانٹھ ہے ۔کیونکہ ایکناتھ شندے نے جب مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے بغاوت کی تب انہوں نے گجرات پہنچتے ہی کہا تھا کہ فخر سے کہو ہم ہندو ہیں اور انہوں نے کئی بار بار کہا کہ ہندوتوا کے نام پر سرکار بنائیں گے اور بالآخر ہندوتوا کے نام پر سرکار کی بنیاد ڈالی گئی ۔مالیگاؤں شہر میں بھی ہندوتوا کے نام پر جلسہ ہوا اور مجلس کے ایم ایل اے اسٹیج پر بیٹھے رہیں جو کہ قابل حیرت و مذمت ہے جبکہ اورنگ آباد کے نام پر امتیاز جلیل نے وزیر اعلیٰ کی مخالفت کی تو کیا اویسی اور امتیاز جلیل مفتی اسماعیل کی اس حرکت پر صفائی دینگے ۔

آصف شیخ نے پول کھولتے ہوئے کہا کہ مجلس نے سیکولر پارٹیوں کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جسکا ویڈیو ثبوت بھی بتایا گیا۔ جب مجلس کے ایم پی امتیاز جلیل اور شیو سینا کے ایم پی ہیمنت پاٹل کے ساتھ ہوٹل میں میٹنگ کی تھی وہ ایم پی بھی شندے گٹ میں شامل ہوگئے ۔ راجیہ سبھا میں ووٹ دینے کے عوض اورنگ آباد کیلئے پندرہ کروڑ اور دس کروڑ روپے کا فنڈ مفتی اسماعیل کو ایکناتھ شندے نے دیا ۔

مجلس کی ووٹ کہاں گئی؟

 مجلس ایم ایل اے فاروق شاہ نے بھی صاف کہہ دیا تھا کہ میں نے مہاوکاس اگھاڑی کو ووٹ دیا اور مفتی اسماعیل کچھ بتا ہی نہیں رہے ہیں ۔ حج پر جانے سے پہلے  مفتی اسماعیل نے تاج ہوٹل میں ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے حج پر جانا ہے آپ کو اتنا ہی بولنا ہے اس لئے میں ایوان میں موجود نہیں تھا اور کل بھی نہیں رہونگا۔اس پر آصف شیخ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی اسماعیل کے لیڈر شندے نہیں ہے، پارٹی کے بڑے شندے نہیں ہیں تو پھر صفائی کیوں؟ مہاراشٹر کے مسلمانوں کو مجلس دھوکہ دے رہی ہیں ۔ہندوتوا کے نام پر بنی بی جے پی اور شندے سرکار کو مجلس کی اندرونی حمایت ہے ۔

مجلس کی دورخی پالیسی پر آصف شیخ نے کہا کہ اگر اسعد اویسی اور اکبر اویسی مالیگاؤں آئے تو ہم کالی جھنڈی بتائیں گے ۔مفتی اسماعیل نے خود کہا کہ ہمیں 25 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا وعدہ کرنے والے ایکناتھ شندے اتفاق سے وزہر اعلیٰ بن گئے ۔اس سے ایکناتھ شندے گروپ اور بی جے پی و مجلس کی ملی جوڑ سمجھ میں آتی ہیں ۔مفتی اسماعیل نے بی جے پی کو ووٹ دیا جسکا اعتراف انہوں نے خود کیا ہے جسکا ویڈیو بھی بتایا گیا ۔

بارہ نومبر معاملہ میں شہریان کو مفتی اسماعیل گمراہ کررہے ہیں اور ریاست بھر میں شہر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ آصف شیخ نے کہا کہ این سی پی اور جنتا دل سیکولر ہی مالیگاؤں بارہ نومبر معاملہ کے ملزمین کا کیس لڑ رہی ہیں اور مفتی اسماعیل دس مہینوں سے خاموش تھے اور اب وزیر اعلیٰ کی آمد پر غیر قانونی مطالبہ کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے