منّا بھائی ایم بی بی ایس پیٹرن : ایک دو نہیں بلکہ 8 بوگس ڈاکٹروں کا معاملہ اجاگر ، 6 جعلی ڈاکٹر گرفتار ، دو فرار



منّا بھائی ایم بی بی ایس پیٹرن : ایک دو نہیں بلکہ 8 بوگس ڈاکٹروں کا معاملہ اجاگر ، 6 جعلی ڈاکٹر گرفتار ، دو فرار 




جلگاؤں : آج بھی جعلی طور پر ڈگری لینے والے افراد سرگرم عمل ہیں اور حیرت ہے کہ اس بات کا انکشاف تب ہوتا ہے جب ان پر کارروائی کی جاتی ہیں ورنہ ایسے بہت سارے بوگس افراد سماج میں آج بھی سرگرم ہونگے جو عوام کو ہی نہیں بلکہ انتظامیہ کی آنکھ میں دھول جھونک کر اپنا جعلی کاروبار کررہے ہیں ۔جس طر فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں بتایا گیا ہے بالکل اسی طرح کا پیٹرن گزشتہ روز سامنے آیا ہے ۔اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق چالیسگاؤں تعلقہ میں میڈیکل کی ڈگری نہ ہونے کے باوجود مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ والے 8 بوگس ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ان میں سے چھ بوگس ڈاکٹروں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بقیہ دو بوگس ڈاکٹروں کی خبریں وائرل ہونے کے بعد وہ فرار ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ ڈاکٹروں کی ایک ایسوسی ایشن نے محکمہ صحت عامہ چالسگاؤں سے تعلقہ میں بوگس ڈاکٹروں کی شکایت کی تھی۔  جس کے مطابق  پنچایت سمیتی کے محکمہ صحت عامہ کی تعلقہ سطح کی ڈاکٹرس کمیٹی کی 6 ٹیموں کے 18 افراد نے تعلقہ میں مذکورہ کارروائی کو انجام دیا۔  ان آٹھ جعلی ڈاکٹروں میں سے چھ بوگس ڈاکٹروں کو پولس کے حوالے کر دیا گیا اور دو بوگس ڈاکٹر فرار ہو گئے۔


 چالیسگاؤں تعلقہ کے پلکھوڑ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سنجے سالونکھے، ڈاکٹر مرنل ٹی  سرکر، اپکھیڈ سے تنمے دیپک پاٹھک، پوہرے سے شہجت کومل مجمدار اور چار دیگر شامل ہیں۔

 ان بوگس ڈاکٹروں کے خلاف چالسگاؤں پولس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس کارروائی سے بوگس ڈاکٹروں میں کھلبلی مچی ہوئی ہیں ۔  تعلقہ ہیلتھ آفیسر دیورام لانڈے، ڈاکٹر  سندیپ نکم، دیپک وانی، ولاس بھوئی،آر ایم پاٹل، ڈاکٹر دھیرج پاٹل وغیرہ کی ٹیم نے یہ کارروائی کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے