قتل کے الزام میں دو افراد افضل خان اور اسلم خان گرفتار ، چار فرار ، 28 جولائی تک پولس تحویل
دفاعی وکیل عارف شیخ کی عدالت میں پیروی
مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ سنیچر 23 جولائی کی شب پیش آئے جھگڑے میں شدید زخمی شخص ابراہیم لالہ کی اتوار 24 جولائی کو صبح کی اولین ساعتوں میں موت واقع ہوگئی تھی اس ضمن میں آزاد نگر پولس اسٹیشن میں 6 افراد کیخلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔محمد ابراہیم لالہ کے قتل کے الزم میں پولس نے دو افراد کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا ۔،مقامی عدالت کے معزز جج چمنکر کے روبرو ملزم افضل خان گلشیر خان اور اسلم خان گلشیر خان کو حاضر کیا گیا۔ جہاں پولس نے سات دنوں کی پولس تحویل حاصل کرنے کی دلیل پیش کی ۔
اس موقع پر ملزم کی پیروی دفاعی وکیل عارف شیخ نے پیش کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ چونکہ ملزم خود زخمی حالت میں تھا اور اسے خود مار لگی ہوئی ہیں اور جس شخص کا انتقال ہوا ہے وہ جھگڑے میں زخمی ہوا تھا اسکا موقع واردات پر قتل نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسکا انتقال بروقت علاج نہ ملنے سے ہوا ہے۔اس لیے ملزمین پر قتل کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ہے۔ لہذا عدالت انہیں قتل کے مقدمے سے خلاصی دے ۔عدالت نے پولس اور دفاعی وکیل کی بحث کے بعد گرفتار دونوں ملزمان کو تین دنوں کی پولس تحویل میں روانہ کردیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عارف شیخ نے نمائندہ بیباک سے دوران گفتگو دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولس نے چار ملزمان کو فرار بتایا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com