وی جے این ٹی سیل کی خدمات کا دائرہ وسیع ، نائب صدر و جوائنٹ سیکرٹری سمیت 35 افراد کی شمولیت
آصف شیخ و اخلاق شاہ کے ہاتھوں عہدوں کی تقسیم ، این سی پی کے بینر تلے عوامی خدمات کا عزم
مالیگاؤں :24 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل کے صدر اخلاق شاہ اقبال شاہ کی نگرانی و آصف شیخ کی سرپرستی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وی جے این ٹی سیل میں مزید 40 افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں آصف شیخ و اخلاق شاہ کے ہاتھوں عہدے تقسیم کئے گئے ۔اسطرح کی پریس ریلیز وی جے این ٹی سیل کے میڈیا ترجمان نے جاری کی ہے ۔یہاں وی جے این ٹی سیل میں نائب صدر کیلئے فرید شاہ لطیف شاہ کو نامزد کیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فیصل شاہ آصف شاہ کو نامزد کیا گیا ۔اسی طرح 35 سے زائد افراد کو دیگر ذمہ داریاں دیتے ہوئے وی جے این ٹی سیل میں شامل کیا گیا ۔راشٹروادی بھون آگرہ روڈ میں آصف شیخ رشید کی ہنگامی صدارت میں وی جے این ٹی سیل کے صدر اخلاق شاہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں این سی پی کے بینر تلے وی جے این ٹی سیل کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم کیا گیا ہے ۔یہاں مرحوم اقبال شاہ کی کارہائے نمایاں کو بھی سامعین کے گوش و گزار کیا گیا ۔
اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ اپنی ذات سے عوام کو فائدہ پہنچانے اور پسماندہ طبقات کو انکا حق دلانے کیلئے ہمیں ہر ممکن جدوجہد کرنا ہوگی اور اس کے لئے ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذریعے شاہ برادری کو انکا حق دلانے کیلئے کمربستہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کو بھی ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہمیشہ تیار رہنا ہوگا ۔اس موقع پر وی جے این ٹی سیل کے صدر اخلاق شاہ نے وی جے این ٹی سیل کے ذریعے عوامی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے پر پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کاموں سے برادری کو فائدہ پہنچانے والے بنے ۔شاہ برادری کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تعلیم، روزگار اقع دیگر مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com