نیٹ امتحان میں بڑا گھپلہ؛ 20-20 لاکھ روپے میں سیٹیں فروخت ، سی بی آئی کی جانچ میں انکشاف، 8 افراد گرفتار



نیٹ امتحان میں بڑا گھپلہ؛  20-20 لاکھ روپے میں سیٹیں فروخت ، سی بی آئی کی جانچ میں انکشاف، 8 افراد گرفتار 


بہار، اترپردیش، مہاراشٹر اور ہریانہ میں کوچنگ کلاسیس کی ملی جوڑ ، "منا بھائی ایم بی بی ایس" اسٹائل میں فرضی امیدوار کی شرکت 



نئی دہلی : 19 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) میڈیکل میں داخلے کے لیے NEET-UG 2022 کا امتحان حال ہی میں 17 جولائی کو لیا گیا۔ اس امتحان میں بڑا گھپلہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  سی بی آئی ذرائع کے مطابق ملک کے ٹاپ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے سیٹیں 20 - 20 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ہیں۔  اس کا ریکٹ بہار، اتر پردیش، مہاراشٹرا اور ہریانہ میں پھیلا ہوا ہے۔


 کوچنگ کلاسز کے اندرونی ذرائع کے مطابق یہ سارا کھیل اسی طرح چل رہا تھا جیسا کہ سنجے دت کی فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں دکھایا گیا تھا۔ پرچہ حل کرنے والے ڈمی اسٹوڈنٹس نے نیٹ کے طلباء سے بھاری رقم لی اور اس کے بدلے جوابی پرچے لکھوائے۔ سی بی آئی نے پیر کو NEET-UG 2022 کے امتحان میں دھوکہ دہی کے الزام میں 8 لوگوں کو گرفتار کیا۔ اس میں ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پرچہ حل کرنے کے لیے سیٹیں 20 ۔20 لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ہیں۔ اس ریکیٹ میں کچھ اعلیٰ کوچنگ اداروں کے نام سامنے آئے ہیں۔


حکام نے شناختی کارڈ سے چھیڑ چھاڑ کو روکنے کے لیے NEET امتحان کے لیے حفاظتی چیکنگ کو سخت کر دیا تھا۔ امتحانی ہال میں پرس، ہینڈ بیگ، بیلٹ، کیپ، جیولری اور جوتے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ امیدواروں کو اسٹیشنری لے جانے کی بھی اجازت نہیں تھی۔ لیکن یہ ریکٹ پرچہ حل کرنے والوں اور شناختی کارڈ سے چھیڑ چھاڑ کے لیے امتحانی ہال میں داخلے کے لیے مورف شدہ تصویروں کا استعمال کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے