نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے آصف شیخ کی ملاقات و مبارکباد ، مالیگاؤں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، فرنویس کا مثبت تیقن



نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے آصف شیخ کی ملاقات و مبارکباد ، مالیگاؤں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، فرنویس کا مثبت تیقن 





ممبئی : 20 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کو ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملنے پر انہیں مبارک باد کا سلسلہ دراز ہے ۔سیاسی ۔سماجی ،تعلیمی افراد نے دیویندر فرنویس کو مبارکباد پیش کی ہے وہیں مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے جمہوری اصولوں کے تقاضوں کے تحت ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس سے ممبئی میں انکی آفس میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کر مبارک باد دی ہے ۔

 آصف شیخ نے دیویندر فرنویس سے کہا کہ جب آپ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ تھے اور میں اس وقت ایم ایل اے تھا تب آپ نے مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے میرے ذریعے داخل کردہ پروجیکٹ کو منظور کیا تھا ۔اور آج جب آپ ریاستی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر براجمان ہوچکے ہیں تو بھی ہمیں توقع ہے کہ آپ سابقہ کی طرح مالیگاؤں شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں گے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ ریاست میں آباد تمام افراد کے سربراہ ہو، آپکا فرض ہے کہ آپ سب کو ساتھ لیکر آگے بڑھیں گے ۔اس موقع پر دیویندر فرنویس نے آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مالیگاؤں شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے میں تیار ہوں ۔کو مطالبات مناسب ہونگے اسے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے