مسلم نوجوانوں میں بڑھتا پونی ٹیل اور ہئر کلپ کا رواج __ لمحہء احتساب
از قلم : ( شگفتہ سبحانی)
▪️منظر 1:(مالیگاؤں) : میں کچھ دیر سے ایک الیکٹرانک شاپ میں اونر کے انتظار میں تھی، اچانک میرے سامنے بلیک جینس ٹی شرٹ اور گاگل میں ایک شخصیت نمودار ہوئی جسے دیکھ کر سبھی ورکر جگہ پہ اٹھ کھڑے ہوۓ، میں ٹھس مار کے ویسے ہی بیٹھی رہی اور نمودار ہونے والے شخص کے سر پر پونی ٹیل اور لگے ہئر کلپ کو حیرت سے اس وقت دیکھنے لگی جب اس نے مجھے پہچان کربڑے شائستہ اردو لہجے میں مودبانہ سلام کیا، میں قمراالزماں، فرمائیں مادام!
▪️منظر 2: مجھے آگرہ روڈ پر کانوں پڑے آواز سنائی نہیں دے رہی تھی، جب میرے پیچھے تین بائیک سوار ہارن پر ہارن بجا کر نکلنے کی عجلت میں تھے اور آگے ٹریفک کی وجہ سے بالکل جگہ نہیں تھی، میرے ساتھ میری کیٹ تھی جو ہارن کے شور سے ڈر کر رونے لگی تھی
میں نے غصہ سے پلٹ کر دیکھا تو میری ہاتھوں کی فاختائیں اڑ گئیں، مجھے حلئے سے یہ سمجھ نہیں آیا کہ یہ لڑکے ہیں یا لڑکیاں
لمبے رنگے ہوۓ بال، پونی ٹیل، ربڑ بینڈ، گاگل، ہاتھوں میں موتی والے بابا نما بریسلیٹ اور ان کے جھِپڑے بالوں سے جھانکتی اکّی دکّی ہئر کلپ... *ہٹو ہٹو* کے نعرے لگاتے وہ گزرے تو مجمع سے کسی نے ہانک لگائی، پہلے اپنی چوٹیاں سنبھالو پھر گاڑی چلانا، بے ساختہ کئ قہقہے ابھرے.
منظر 3: ٹکلی والی برقعے تو فیشن ٹرینڈ میں تھے ہی، ٹکلی والی جھلملاتی شرٹس کو کس خانے میں شمار کریں،انگوٹھیاں، Tattoo, غیر اسلامی ہئر کٹ، غیر اسلامی شیو کٹ، اور حلئے
برسیلیٹ اور ہاتھوں میں کَڑوں کی بڑھتی تعداد، اور منہ سے بات بات پر نکلتی گالیاں....
اب سوال یہ آتا ہے کہ یہ چوٹیاں، پونی ٹیل اور اسپرنگ والے ہئر بینڈ، کلپس کیا ہمارے معاشرے کی نمائندگی میں ایک بہتر رول ادا کرسکیں گے
▪️بعض مسلم مرد حضرات کے کانوں میں بالیاں، میگنیٹک ائر رنگ ، گلے میں جھولتے لاکٹس، ڈرگس، سگریٹ، حقّہ ٹرینڈ، شیشہ گرد کیا نئے معاشرے کی بنیاد ہیں۔
کیا مالیگاؤں سینٹرل اور آوٹر کے ساتھ فیشن ٹرینڈ کی طرف گامزن ہے؟
التماس ہے مسلم نوجوانوں میں پونی ٹیل، چوٹیاں، ہئر بینڈ اور ہئر کلپ مسلم سماج، مسلم کلچر اور مسلم ساکھ کو متاثر کر رہے ہیں۔اس جانب توجہ دی جائے اور نمائندے اس کے دوررس اثرات ظاہر کرنے میں آگے آئیں۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com