اب 17 سال عمر کے نوجوان ووٹرس لسٹ میں نام درج کروانے کے اہل ، الیکشن کمیشن آف انڈیا کا اہم اعلان
نئی دہلی : 28 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 28 جولائی کو اعلان کیا کہ 17 سال عمر کے تمام ہندوستانی شہری اب ووٹروں کی فہرست میں ایڈوانس میں اپنا نام درج کروانے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔
اس تازہ ترین اقدام کے ساتھ اب نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کے لیے یکم جنوری کو 18 سال کی عمر تک پہنچنے کیلئے پہلے سے مطلوبہ معیار کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ای سی آئی نے کہا کہ "17 سال عمر کے نوجوان اب ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروانے کے لیے پیشگی درخواست دے سکتے ہیں اور ضروری نہیں کہ ایک سال یکم جنوری کو 18 سال کی عمر تک پہنچنے کے لیے پہلے سے مطلوبہ معیار کا انتظار کرنا پڑے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کی قیادت میں ای سی آئی نے تمام ریاستوں کے سی ای اوز/ای آر اوز/اے ای آر اوز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی سے چلنے والے حل نکالیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی پیشگی درخواستیں داخل کرنے میں سہولت ہو۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com