مالیگاؤں کو ضلع بنانے کے مطالبے کے ساتھ ، کیمپ میں سب ڈویژنل پولس آفس اور رہائشی عمارتوں سمیت کئی کاموں کا افتتاح ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی 30 جولائی کو مالیگاؤں آمد




مالیگاؤں کو ضلع بنانے کے مطالبے کے ساتھ ، کیمپ میں سب ڈویژنل پولس آفس اور رہائشی عمارتوں سمیت کئی کاموں کا افتتاح ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی 30 جولائی کو مالیگاؤں آمد 






مالیگاؤں : 28 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے نئے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی مالیگاؤں عید گاہ گراونڈ ( پولیس پریڈ گراونڈ ) پر سنیچر کو صبح 11 بجے آمد ہوگی ۔

معلوم ہوکہ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے ہاتھوں مالیگاؤں کیمپ میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر آفس اور 205 سرکاری رہائشی عمارتوں کا افتتاح عمل میں آئیگا ، اسکے علاوہ بوری - امبیدری اور دہی کٹے نہر میں (بند پائپ لائنوں کو نصب کرنا )۔

مہاتما پھولے زرعی یونیورسٹی، کے زیر اہتمام راہوری کاشٹی، تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک میں زرعی سائنس کمپلیکس کی تعمیر ۔

 مہاراشٹر گولڈن جوبلی اربن ڈیولپمنٹ مہم کے تحت مالیگاؤں شہر کے روڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا سنگ بنیادی ۔

  جل جیون مشن - دابھاڑی 12 گاؤں، مالمتھا 25 گاؤں، 26 گاؤں یوجنا، چندن پوری اور انفرادی پی پی کے 32 گاؤں کی منصوبہ بندی کرنا ،

 وزیر اعلی سے کئے جانے والے مطالبات :

(1) مالیگاؤں کو ضلع بنایا جائے ، 

(2) مغربی چینل کی ندیاں 1) نار امبیکا پار اورنگا ندیوں کے بہتے پانی کو نہر بنا کر گرنا تاپی میں موڑنا ۔ 2 ) منجارپاڈا پروجیکٹ - 2 کو منظوری ۔

  ایکاتماتا چوک مالیگاؤں میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے لیے جگہ فراہم کرنا اور مجسمے کی تعمیر کے لیے 2 کروڑ رویے کا فنڈز فراہم کرنا ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی تجویز امرت یوجنا فیز 02 اے ، واٹر سپلائی ڈسٹری بیوشن اسکیم کیلئے 86.66 کروڑ روپے ، اور ، بی ، سیوریج اسکیم فیز 2 کے لئے 459.46 کروڑ رویے فراہم کرنا ۔جیسے مطالبات وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے آوٹر حلقہ رکن اسمبلی دادا جی بھوسے نے کئے ہیں ۔ وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی مالیگاؤں آمد کے پیش نظر انتظامیہ و سرکاری مشنری تمام تیاریوں میں لگی ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے