گرنا ندی میں سیلابی کیفیت ، 17 ہزار کیوسیس پانی سے گرنا ندی ہوئی سیراب، عوام احتیاط کریں


گرنا ندی میں سیلابی کیفیت ، 17 ہزار کیوسیس پانی سے گرنا ندی ہوئی سیراب، عوام احتیاط کریں 



مالیگاؤں : 11 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) گذشتہ دو دنوں سے شہر و تعلقہ میں ہو رہی رم جھم اور موسلہ دھار بارش کے سبب آج چنکاپور ڈیم میں سطح آب کا تناسب بڑھ کر 1089 ایم سی ایف ٹی ذخیرۂ اب بتایا گیا وہیں گرناڈیم میں 6315 ایم سی ایف ٹی ذخیرۂ آب ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس بارش کے سبب ٹھینگوڑا اور پوند ڈیم سے 10 ہزار کیوسیس اور ندی نالوں سے سات ہزار اس طرح سے 17 ہزار کیوسیس پانی سے گرنا ندی سیراب ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے کہا کہ اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو مزید پانی چھوڑا جائے گا اسطرح 25000 ہزار کیوسیس پانی گرنا ندی میں بہنے کا امکان ہے ۔



خیال رہے کہ شہر میں عید الضحٰی کی تعلیلات جاری ہیں لہذاشہر کے نوجوانوں اور  شہریان سے گزارش کی گئی ہے  ندی میں نہانے سے احتیاط کریں اور ندی کے کنارے آباد مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ نقل مکانی کریں تاکہ سیلاب کی زد سے محفوظ رہ سکیں ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے