نام تبدیل ہوکر رہیگا ، اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا خلاصہ

نام تبدیل ہوکر رہیگا ، اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کا خلاصہ 


گورنر کے مکتوب کے بعد ادھو حکومت کا بغیر اکثریت کے کابینہ میٹنگ میں فیصلہ لینا غیر قانونی ، ہم قانونی طور پر نام تبدیل کریں گے : وزیر اعلیٰ 




ممبئی : 15 جولائی : (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کی شندے-فرنویس حکومت نے ادھو ٹھاکرے کی حکومت کے ذریعہ لئے گئے تین اہم فیصلوں کو معطل کردیا ہے۔ اسطرح کی خبر منظر عام پر آتے ہی نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے واضح کیا ہے کہ ان فیصلوں کو اس لئے ملتوی کیا گیا ہے کہ یہ قانون کے مطابق نہیں کئے گئے تھے ۔تاہم آج انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد، عثمان آباد اور نئی ممبئی ہوائی اڈے کے ناموں 
تبدیل کرنے کا فیصلہ باقی رکھا جائے گا اور اس کا قانونی طور پر فیصلہ لیا جائے گا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس نے کہا،”ہماری حکومت نے ان فیصلوں کو معطل نہیں کیا ہے۔ بلکہ ادھو ٹھاکرے کی کابینہ اور ایوان نے اکثریت کا اعتماد کھو چکا تھا ۔


 فرنویس نے کہا کہ قانون یہ ہے کہ جب گورنر اعتماد ثابت کرنے کا مکتوب دیتے ہیں تو کابینہ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا۔جب گورنر کسی حکومت سے کہتا کہ اپنی اکثریت ثابت کرو، تو وہ کابینہ کو بلائے گا اور اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ لیکن ادھو ٹھاکرے حکومت نے ایسا نہیں کیا بلکہ اسکے برعکس انہوں نے اپنی محدود کابینہ میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ لیا تھا جو قانونی نہیں ہے ۔ دیویندر فرنویس نے کہا کہ اورنگ آباد کا سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا دھاراشیو، نئی ممبئی ایئرپورٹ کا ڈی بی پاٹل ایئرپورٹ نام دینے کی قرارداد غلط طریقے سے منظور کی گئیں۔


فرنویس نے ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی حکومت ڈھائی سال تک برسراقتدار تھی تو اس معاملے میں انہوں نے کوئی فیصلہ کیوں نہیں لیا؟ لیکن جب وہ اپنی اکثریت گنوا بیٹھے تو ان کی کابینہ نے آخری لمحات میں فیصلہ لیا۔ فرنویس نے کہا کہ ہم بھی اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔لیکن اب جو حکومت اکثریت میں ہے وہ اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بھی واضح کیا کہ یہ نام اہم ہیں اور یہ مہاراشٹر کی شناخت ہیں۔ اسے کسی غیر قانونی میٹنگ میں منظور کرتے ہوئے اسکی اہمیت ختم نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن کی حکومت ہے ان کی میٹنگ میں اسے رکھاجائے۔ لہذا یہ نام ہماری کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے اور یہ تینوں فیصلے ہماری حکومت کرے گی۔اس طرح کی وضاحت نائب وزیراعلیٰ فرنویس نے کی۔

 

فرنویس نے کہا کہ ادھو حکومت کی ایوان میں اکثریت نہیں تھی اور نہ ہی انکی کابینہ میں اکثریت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورایقین ہے کہ اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر، عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو اور نئی ممبئی ایئرپورٹ کا نام ڈی بی پاتل رکھا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے