مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا پوری طاقت سے حصہ لے گی ، پریس کانفرنس سے مخاطبت
اعجاز شاہین شہری صدر ، عرفان شبیر سیکرٹری نامزد ، صوبائی صدر عاقب شیخ کی مالیگاوں آمد
مالیگاؤں : 12 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) پورے ملک میں مختلف ریاستوں سے ویلفیئر پارٹی کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں ۔سیاسی، سماجی اقدار کی بقاء کیلئے ویلفیئر پارٹی سیاست کرتی ہیں۔روایتی سیاست سے ہٹ کر سیاست کے اصل معنی کیساتھ سیاست کرنا ہمارا مقصد رہا ہے ۔اسی لئے ہمارے رہنماؤں نے اس پارٹی کا قیام سنہ عیسوی 2011 میں عمل میں لایا ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے مہاراشٹر ریاست کے صوبائی صدر عاقب شیخ نے کیا ۔موصوف آج مالیگاؤں شہر میں پارٹی کی از سر نو تشکیل کیلئے تشریف لائے تھے ۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں حصہ لینگے اور شہر میں بنیادی مسائل کو لیکر تشہیری مہم چلائی جائے گی ۔انہوں نے مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے سماجی ورکر اعجاز شاہین کو مالیگاؤں یونٹ کا صدر نامزد کیا ۔ساتھ ہی عرفان کرانہ والے کو سیکرٹری نامزد کیا گیا ۔انہوں نے دونوں ہی عہدے داروں کو نامزدگی کا لیٹر تفویض کیا ۔
عاقب شیخ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ویلفیئر پارٹی بے داغ کردار اور سماجی سیاسی اقدار کی حفاظت کیلئے کام کرتی ہیں ۔اسی ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے پیش نظر سماجی افراد کی گواہی سے پارٹی نے اپنے امیدوار میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کے بدلے نوٹ اور نوٹ کے بدلے ووٹ کا کلچر تبدیل ہونا چاہیے، ملک میں امن و خوشحالی کی فضا قائم ہو، مالیگاؤں میں بھی تعمیر و ترقی ہو اسکے لئے ہم جدوجہد کریں گے ۔
تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی مہاراشٹر کے لوکل باڈیز میں ہماری صرف چار سیٹ ہے ۔لیکن ہمیں امید ہیں کہ اب اس میں اضافہ ہوگا ۔کیونکہ ویلفیئر پارٹی آئندہ مہاراشٹر لوکل باڈی میں 40 نشستوں پر چناؤ لڑیں گے ۔
اس موقع پر مقامی صدر اعجاز شاہین نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جوانی کو سیاسی پارٹیوں کے زندہ باد مردہ باد کے نعرے میں ضائع نہ کریں بلکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ساتھ جڑ کر قوم و ملت کی خدمت کریں ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی شہر بھر میں ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور قلب شہر میں پارٹی آفس کی بنیاد بھی رکھی جائے گی ۔
اس موقع پر شیخ عاقب صوبائی صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے اعجاز شاہین صدر مالیگاؤں عرفان شبیر احمد سیکرٹری، مختار شیخ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com