نپور شرما کی گرفتار کیلئے مالیگاؤں میں اکیلے نوجوان نے کیا احتجاج
مالیگاؤں 12 جون (پریس ریلیز) ملک و دنیا بھر میں گستاخ رسول نپور شرما کیخلاف احتجاج جاری ہے. گزشتہ روز ہندوستان کے مختلف اضلاع، شہروں اور علاقوں میں نپور شرما کی گرفتاری کی مانگ اور کیس درج کیا گیا۔
مالیگاؤں میں بروز اتوار بعد نماز عصر ایک 18 سالہ نوجوان انصاری زولفقار احمد رضا نے نپور شرما کی گرفتاری کیخلاف اکیلا روڈ پر نکلا پڑا. شہر کے خیابان نشاط چوک, چندن پوری گیٹ, امن چوک, بھکو چوک, مشاورت چوک اور اہم شاہراہوں سے گھوم کر نیا آزاد نظر پولس اسٹیشن پر اپنا احتجاج درج کیا.
انصاری زولفقار احمد رضا نے نیا آزاد نگر پولس اسٹیشن پر نپور شرما کی گرفتاری کیخلاف ایف آئی آر درج کی مانگ کی. پولس نے اسے اسٹیشن میں بیٹھا کر رکھا کیونکہ یہ نوجوان اکیلا ہی احتجاج پر نکلا تھا اور اس کا کوئی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے. زولفقار نے کہا کہ شہر کی کسی بھی سیاسی پارٹی اور لیڈران اس معاملہ پر کیوں خاموش ہیں. اسی لئے اس نے اکیلا ہی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا اور آئندہ دنوں نے دھرنا آندولن بھی کرے گا.
زولفقار احمد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک عام شہری ہے اور نپور شرما کی جانب سے مذہبی دل آزاری اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے پر وہ اکیلا احتجاج پر نکالا ہے. شہر بھر گھوم کر لوگوں کو بیداربھی کر رہا ہے کہ شہر مالیگاؤں میں بھی ایف آئی آر ہونی چاہیے اور مذہبی فل آزاری پر قانون بننا چاہئے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com