رکن پارلیمنٹ و مشہور شاعر عمران پرتاپگڈھی کی جلد ہی مالیگاؤں شہر آمد، کانگریس پارٹی کی جانب سے استقبالیہ دینے کا اعلان


رکن پارلیمنٹ و مشہور شاعر عمران پرتاپگڈھی کی جلد ہی مالیگاؤں شہر آمد، کانگریس پارٹی کی جانب سے استقبالیہ دینے کا اعلان 



مالیگاؤں :13 جون ( پریس ریلیز ) بی جے پی کی جابرانہ پالیسی اور شاطرانہ منصوبوں کے باوجود کانگریس پارٹی اپنی دھاک جمانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ اپنا کھویا ہوا وقار واپس لانے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔ کانگریس پارٹی بڑی تیزی سے ملک بھر میں باڈی میں تبدیلی کرتے ہوئے نوجوان اور مضبوط چہروں کو عہدوں سے نواز رہی ہے۔ گذشتہ دنوں کانگریس پارٹی کی جانب سے مشہور شاعر عمران پرتاپگڈھی کو راجیہ سبھا کا نمائندہ منتخب کیا گیا۔ جو کہ مسلمانوں اور اقلیتوں کے کئے امید کی کرن ہے۔ 

   عمران پرتاپگڈھی کو راجیہ سبھا کا ممبر منتخب کرنے پر مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ اور دیگر اہم اراکین کی جانب سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ چونکہ عمران پرتاپگڈھی مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے ممبر ہیں اور وہ مالیگاؤں سے بخوبی واقف بھی ہیں۔ اس لئے جلد ہی مالیگاؤں شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے شہر میں بڑے پیمانے پر شاندار طریقے سے عمران پرتاپگڈھی کا استقبال کیا جائے گا۔ شہر کے مسائل، اقلیتوں کے لئے سہولیات اور اسکیمیں حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ اس طرح کا اظہار کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ کی جانب سے کیا گیا۔ عمران پرتاپگڈھی کے استقبالیہ جلسہ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے