خانوادہ شیخ شفیع کو صدمہ ، سابق ایم ایل اے شیخ رشید کے بھائی، آصف شیخ کے چچا معروف لینڈ ڈیولپر شیخ خلیل (المعروف خلیل دادا)کا ممبئی کے پرنس علی خان اسپتال میں انتقال
مالیگاؤں :17 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے معروف سیاسی خاندان سے اپنی شناخت بنانے والے خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کو آج شدید صدمہ لاحق ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں شہر کی مشہور و معروف شخصیت حاجی شیخ شفیع کے فرزند سابق میئر شیخ رشید کے بھائی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے چاچا معروف لینڈ ڈیولپر و سابق اسٹینڈنگ چیئرمین شیخ خلیل (المعروف خلیل دادا ) مختصر علالت کے باعث 55 سال کی عمر میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے....! ( اِنّا ِللہِ وَاِنّا اِلَیهِ رَاجِعُون .....)
خلیل دادا کے انتقال کی خبر جیسے ہی شہر میں پھیلی لوگ جوق در جوق ہزار کھولی میں واقع شیخ خلیل کے مکان پر پہنچنے لگے ۔اس ضمن میں نمائندہ بیباک نے یہاں حاضری لگائی ۔موصول تفصیلات کے مطابق شیخ خلیل کو چار روز قبل پریشر کا عارضہ لاحق ہوا اور گزشتہ تین روز قبل شیخ خلیل کا ممبئی کے پرنس علی خان اسپتال میں ڈاکٹر لوہیا کی نگرانی میں انجیو پلاسٹک کا آپریشن ہوا ۔جسے ڈاکٹروں نے کامیاب بتایااور ڈاکٹروں نے شیخ خلیل کی طبیعت بہتر بتائی ۔جمعرات کو شیخ خلیل کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔شیخ خلیل ممبئی میں ہی اپنے متعلقین کے یہاں مقیم رہے لیکن آج بروز جمعہ 17 جون کو بعد نمازِ جمعہ انکی طبیعت ناساز ہوئی اور انہیں ہارٹ اٹیک آنے کے سبب دوبارہ اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ۔جہاں دوران علاج شیخ خلیل کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک بچی بتائی گئی ہے ۔
مرحوم کے انتقال کی خبر شہر پہنچتے ہی شیخ خلیل اور خانوادہ شیخ رشید و آصف شیخ کے متعلقین جوق درجوق ہزار کھولی پہنچنے لگے ۔ان شخصیات میں مولانا عمرین رحمانی سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ زمین کے کاروبار سے منسلک افراد نے شیخ رشید حاجی شیخ شفیع خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں، اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں، قبر کے سوال و جواب کو آسان فرمائیں، سَیّات کو حَسنات سے مُبَدّل فرمائیں، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائیں ۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com