طالبات نے پھر بازی ماری، دسویں بورڈ امتحان کے نتائج ظاہر ، کوکن ڈیوژن 99.27 فیصد پر ریاست میں اول
پونہ، ناسک سمیت تمام ڈویژن کے رزلٹ کیا کتنے فیصد؟ جاننے کیلئے تفصیلات دیکھیں
پونہ : 17 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی اور بالآخر دسویں بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان آج جمعہ کو ان طرز پر ظاہر کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بورڈ نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال دسویں کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست کا مجموعی نتیجہ 96.94 فیصد رہا ہے۔ جس میں 97.96 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوکن ڈویژن پہلے نمبر پر آیا ہے۔
اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے طلباء دوپہر 1 بجے سے اپنے رزلٹ آن لائن دیکھ سکیں گے۔ دریں اثنا، مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ منعقدہ 10ویں کا امتحان اس سال آف لائن منعقد کیا گیا۔ گزشتہ سال کورونا پھیلنے کی وجہ سے امتحان نہیں ہوا تھا۔ لیکن اس سال چونکہ کورونا وائرس کارپوریشن زیادہ پھیلاؤ نہیں تھا جس کے سبب دسویں اور بارہویں کے امتحانات آف لائن منعقد ہوئے۔ امتحانات کے بعد طلباء اور والدین نتیجہ کا انتظار کررہے تھے لیکن اب انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئیں اور نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
ضلع وائز رزلٹ کی تفصیلات
کونکن - 99.27 فیصد
پونے - 96.16 فیصد
ناگپور - 97.00 فیصد
اورنگ آباد - 96.33 فیصد
ممبئی - 96.94 فیصد
کولہاپور - 98.50 فیصد
امراوتی - 96.81 فیصد
ناسک - 95.90 فیصد
لاتور - 97.27 فیصد
آپ اپنے نتائج یہاں👇🏻 دیکھ سکتے ہیں۔ www.mahresult.nic.in http://sscresult.mkcl.org http://ssc.mahresults.org.in
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com