شوسل میڈیا پر این سی پی کے قومی رہنما شردپوار پر "وصولی بھائی" کا نازیبا تبصرہ کرنے والے قلعہ پولس کے اسسٹنٹ انسپکٹر کیخلاف مقامی این سی پی کا امبیڈکر پتلہ پر احتجاج
مالیگاؤں : 16 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے قومی صدر شردپوار کے خلاف شوسل میڈیا پر نازیبا تبصرہ کرنے والے قلعہ پولس اسٹیشن مالیگاؤں کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر جگدیش بھورسے کیخلاف مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی نے سخت احتجاج درج کیا ۔اس موقع پر شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ورکروں نے آصف شیخ رشید کی ہنگامی ہدایات پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مجسمہ پر پہنچ کر نعرہ بازی کرتے ہوئے متعلقہ پولس انسپکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔یہاں ورکروں نے شرد پوار زندہ باد ،این سی پی زندہ باد، شیخ آصف آگے بڑھو کے نعرے لگائے ۔
این سی پی مظاہرین نے یہاں سے نکل کر سٹی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ مالیگاؤں پولس انتظامیہ میں برسر ملازمت قلعہ پولس اسٹیشن کے اے پی آئے جگدیش بھورسے نے "ایک ویر 1999" نامی واٹس ایپ گروپ پر ایک پوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے شردپوار پر نازیبا تبصرہ کیا اور انہیں "وصولی بھائی" کے کمینٹ سے نوازا ۔اس معاملے میں این سی پی ورکروں نے مالیگاؤں سٹی پولس اسٹیشن کے انچارج جادھو کو اپنی شکایت پیش کی ۔انہوں نے انکوائری کرتے ہوئے کارروائی کا تیقن دیا ۔یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے این سی پی کے کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ نے بتایا کہ ہم نے آصف شیخ و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے حکم پر احتجاج درج کیا اور اگر کارروائی نہیں کی گئی تو ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کریں گے ورنہ سخت تحریک کا راستہ اپنایا جائے گا ۔اس احتجاج میں شکیل جانی بیگ،اعجاز عمر ،آنند بھونسلے ،دنیش ٹھاکرے ، منموہن شیواڑے، شوبھم کھیرنار ،شیوم پاٹل ،ریاض علی ،فاروق قریشی، ندیم پھنی والا، منان بیگ، عبدالستار شاہ، عاصم راکی، غازی مظفر خان، عامر ملک، وکیل قریشی سمیت این سی پی ورکروں و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com