جامعہ ام القریٰ میں آل مالیگاٶں مسابقہ حفظ قرآن پاک کا انعقاد ، 40 مدارس کی 140 طالبات کی شرکت ، دارالیتٰمیٰ کو دوسرا مقام
مالیگاؤں :( پریس ریلیز) الحمد ثم الحمد للہ! مدرسہ دارالیتمی جامعہ بناتِ فرقانیہ(مولوی عبدالحق پورہ پوار واڑی) کے اراکین و معاونین اور معلمات و طالبات کے لئے مقامِ تشکر وامتنان اور موقعِ فرحت و مسرت ہے کہ ادارے کی ہونہار طالبات نے مسابقہء حفظِ قرآنِ کریم میں حصہ لیا۔ جوکہ مدرسہ جامعہ ام القریٰ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔جس میں 40 مدارس کی 140 طالبات نے شرکت کی۔
اس پش منظر میں دار الیتمی کے قاری سلمان نے ایکٹ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ماشاءاللہ بہت ہی منظم اور باوقار طریقہ پر یہ بابرکت مجلس پانچ فروعات پر مشتمل منعقد کی گئی ۔اس مجلس میں فرع سوم میں دارالیتمی کی طالبہ بلقیس بنت عبدالرحمن (اورنگ آباد) کو دوسرے انعام سے نوازا گیا۔اور فرع چہارم میں صائمہ بنت شیخ ناصر (مالیگاؤں) نے ساتواں انعام حاصل کیا۔اسی طرح شافعہ بنت روشن علی (بھیونڈی) کو اعزازی انعام دیا گیا۔
ذالك فضل الله يؤتيه من يشاء
دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فوز و فلاح کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے( آمین ثم آمین)۔ایں دعاء از من و از جملہ جہاں آمین باد۔شعبہ نثر واشاعت دارالیتٰمیٰ، مولوی عبدالحق پورہ پوارواڑی مالیگاٶں ضلع ناسک مہاراشٹرا
9890811886 /9270057854
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com