(فائل فوٹو)
اقلیتی اسکولوں کو بنیادی سہولیات کیلئے گرانٹ ، خواہش مند اسکولیں 31 جولائی تک عریضہ جمع کرائیں : ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کرن جوشی
ناسک: 22 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ ): اقلیتی محکمہ کے تحت اسکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سال 2022-2023 کے لیے ایک اسکیم کے تحت گرانٹ نافذ دی جارہی ہیں۔ ناسک ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی کے آفیسر کرن جوشی نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا کہ خواہش مند اسکولوں کو 31 جولائی 2022 تک کلکٹریٹ، ناسک میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے اپنے عریضے جمع کرانے ہونگے ۔
سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس اسکیم کے تحت ریاست میں مذہبی اقلیتوں کی اکثریت والے سرکاری نجی اسکولوں، جونیئر کالجوں، صنعتی تربیتی اداروں اور معذوروں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کے لیے گرانٹس تقسیم کیے جائیں گے۔ حکومت کو گرانٹ کے لیے ان اہل اسکولوں کی سفارش کرنے کے لیے ضلع کلکٹر کی صدارت میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
یہ گرانٹ اسکیم 7 اکتوبر 2015 کی حکومتی قرارداد کی شرائط و ضوابط کے مطابق نافذ کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر کرن جوشی نے گرانٹ حاصل کرنے والے اسکولوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں اور اپنے عریضہ پیش کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com